پاکستان پر قرضوں کا بوجھ مزید بڑھ گیا، 9 ماہ کے اعداد و شمار سامنے آگئے

پاکستان پر قرضوں کا بوجھ مزید بڑھ گیا، 9 ماہ کے اعداد و شمار سامنے آگئے

موجودہ مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران پاکستان کو بیرون ملک سے حاصل ہونے والے قرضوں اور مالی معاونت کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں جن کے مطابق وفاقی حکومت نے جولائی سے مارچ تک اربوں ڈالر کے نئے قرضے اور مالی سہولیات حاصل کیں۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں پاکستان کو مجموعی طور پر 6 ارب 59 کروڑ ڈالر کا نیا بیرونی قرضہ ملا جبکہ پاکستانی کرنسی میں اس کی مالیت ایک ہزار 828 ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔ یہ رقم گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 332 ارب روپے زیادہ ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک کی بیرونی مالی ضروریات میں اضافہ ہوا ہے۔

دستاویز کے مطابق یہ اعداد و شمار آئی ایم ایف سے حاصل ہونے والے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کے نئے ڈیپازٹس کے علاوہ ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سعودی عرب نے بھی پاکستان کو 3 ارب ڈالر کے نئے ڈیپازٹس فراہم کیے تاکہ زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا دیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے حق میں لاہور ہائیکورٹ سے بڑا فیصلہ آ گیا، کروڑں روپے کا ریلیف

مزید برآں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 254 ارب روپے مالیت کی ادھار تیل سہولت بھی فراہم کی گئی جسے معاشی دباؤ کم کرنے کیلئے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

 9 ماہ کے دوران پاکستان کو 28 ارب روپے سے زائد کی گرانٹس بھی موصول ہوئیں۔ اسی عرصے میں نان پراجیکٹ ایڈ کی مد میں ایک ہزار 156 ارب روپے حاصل کیے گئے، جبکہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے 699 ارب روپے سے زائد قرض لیا گیا۔

 گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں پاکستان کو 5 ارب 37 کروڑ ڈالر حاصل ہوئے تھے جبکہ رواں سال یہ حجم بڑھ کر 6 ارب 59 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

 پاکستان کی بڑھتی مالی ضروریات قرضوں کی ادائیگیوں، درآمدی دباؤ اور زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم رکھنے کیلئے بیرونی فنانسنگ کا حصول حکومت کی اہم ترجیح بن چکا ہے۔

Qaisar Mirza
editor

Related Articles