وزیراعظم محمد شہباز شریف ایوانِ صدر پہنچے جہاں ان کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات ہوئی، اس ملاقات میں ملک کی مجموعی داخلی صورتحال، علاقائی حالات اور افغانستان سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں ملک کو درپیش معاشی و سیاسی چیلنجز، امن و امان کی صورتحال اور سرحدی معاملات پر بھی گفتگو ہوئی، دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ حالات میں قومی یکجہتی اور ادارہ جاتی ہم آہنگی انتہائی ضروری ہے تاکہ ملک کو درپیش مسائل سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں :صدر مملکت سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات، امریکہ ایران مذاکرات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال
اس موقع پر معرکۂ حق میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا، صدر مملکت اور وزیراعظم نے شہداء کی قربانیوں کو قوم کے لیے باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہی قربانیوں کی بدولت ملک میں امن و استحکام قائم ہے۔
ملاقات میں مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، قربانیوں اور قومی دفاع میں کردار کو بھی سراہا گیا، دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کے دفاع اور سلامتی کے لیے مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنا قومی ذمہ داری ہے۔
Prime Minister @CMShehbaz met President Asif Ali Zardari at Aiwan-e-Sadr. The meeting discussed the overall national & regional situation, including Afghanistan, paid tribute to the martyrs of Maarka-e-Haq, & reaffirmed commitment to national defence and public relief. pic.twitter.com/mC9WcnlGvw
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) May 11, 2026

