نعمان علی کا بڑا اعزاز ، ثقلین مشتاق اور دانش کنیریا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

نعمان علی کا بڑا اعزاز ، ثقلین مشتاق اور دانش کنیریا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے، جس نے انہیں پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ تاریخ میں ایک نیا اعزازدلا دیا ۔

بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں تین وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 100 وکٹیں مکمل کر لیں،  یہ کارنامہ انہوں نے صرف 22 ٹیسٹ میچز میں سرانجام دیا، جس کے بعد وہ پاکستان کی جانب سے تیز ترین 100 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے والے اسپنرز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

نعمان علی ٹیسٹ کرکٹ میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے معمر ترین باؤلر بھی بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ڈھاکہ ٹیسٹ : اذان اویس کا اعزاز ، ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری بنانے والے 14ویں پاکستانی بن گئے

اس سے قبل یہ اعزاز پاکستان کے تجربہ کار اسپنرز کے پاس رہا ہے جن میں یاسر شاہ نے سب سے تیز 100 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ قائم کیا تھا، جنہوں نے یہ کارنامہ صرف 17 ٹیسٹ میچز میں انجام دیا۔ اسی طرح سعید اجمل نے 19 میچز میں 100 وکٹیں مکمل کر کے دوسرا نمبر حاصل کیا،  اب نعمان علی نے 22 میچز میں یہ ہدف حاصل کر کے اپنی جگہ مضبوط کر لی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فہرست میں نعمان علی نے دو بڑے ناموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ، سابق اسپنرز ثقلین مشتاق اور دانش کنیریا دونوں نے 23 ٹیسٹ میچز میں اپنی 100 وکٹیں مکمل کی تھیں ۔

یہ بھی پڑھیں :بنگلہ دیشی کرکٹر مشفق الرحیم نے ٹیسٹ کرکٹ میں عمران خان کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا

اس لحاظ سے نعمان علی کی کارکردگی نہ صرف متاثر کن ہے بلکہ پاکستان کے اسپن بولنگ ریکارڈز میں ایک نیا باب بھی رقم کرتی ہے۔

editor

Related Articles