اب پیسے دے کر جیل جائیں، جیل انتظامیہ کا انوکھا پروگرام

اب پیسے دے کر جیل جائیں، جیل انتظامیہ کا انوکھا پروگرام

بھارت کی ریاست تلنگانہ میں جیل انتظامیہ نے عوام کے لیے ایک انوکھا پروگرام متعارف کرا دیا، جہاں اب عام شہری فیس ادا کرکے جیل کی زندگی کا عملی تجربہ حاصل کر سکیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چنچل گوڑا سینٹرل جیل میں فیل دی جی(Feel the Jail) نامی خصوصی پروگرام شروع کیا گیا ہے، جس کے تحت ایسے افراد جو کبھی جیل نہیں گئے لیکن وہاں کے ماحول کو قریب سے جاننا چاہتے ہیں، محدود وقت کے لیے قیدیوں جیسی زندگی گزار سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :قدرت کا عجیب کرشمہ، پرندوں جیسی نظر آنے والی کلیاں

جیل انتظامیہ کے مطابق 24 گھنٹے جیل میں گزارنے کے لیے 2000 بھارتی روپے جبکہ 12 گھنٹے کے تجربے کے لیے 1000 روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد صرف تفریح فراہم کرنا نہیں بلکہ نوجوانوں اور شہریوں میں قانون کی پابندی، نظم و ضبط اور جرائم کے نتائج سے متعلق شعور پیدا کرنا بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ایک درخت، 14 اقسام کے آم، کسان کا بڑا کارنامہ

اس تجربے کے دوران شرکاء کو جیل کے روزمرہ معمولات، ماحول اور قیدیوں کی زندگی سے روشناس کرایا جائے گا تاکہ وہ حقیقت میں جیل کی سخت زندگی کو محسوس کر سکیں۔یہ منفرد پروگرام سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جہاں صارفین اس پر دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے کر رہے ہیں۔

editor

Related Articles