بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تبو نے فلم انڈسٹری میں خواتین کو درپیش مشکلات اور عمر سے متعلق رویوں پر کھل کر اظہارِ خیال کیا ہے۔
54 سالہ اداکارہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ بالی ووڈ میں اکثر اداکاراؤں کی صلاحیتوں کے بجائے ان کی عمر کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔تبو کا کہنا تھا کہ لوگ آپ کی عمر کے بارے میں آپ سے زیادہ فکر مند دکھائی دیتے ہیں۔ وہ بار بار آپ کو عمر کا احساس دلانا چاہتے ہیں، حالانکہ عمر بڑھنا زندگی کا ایک فطری عمل ہے۔
یہ بھی پڑھیں :سجل علی کا نیا بولڈ ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر چھا گیا
اداکارہ نے انڈسٹری میں موجود ’’ڈپلومیسی کلچر‘‘ پر بھی بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اکثر مشورہ دیا جاتا ہے کہ اگر کسی فلم میں کام نہ کرنا ہو تو اصل وجہ بتانے کے بجائے تاریخوں کا بہانہ بنایا جائے، لیکن وہ ایسا نہیں کرتیں۔اداکارہ کے مطابق بالی ووڈ میں خواتین کو مرد اداکاروں کے مقابلے میں زیادہ سخت معیار اور دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے
انہوں نے کہا کہ اگر مجھے کسی فلم کی کہانی پسند نہیں آتی تو میں صاف الفاظ میں یہی کہتی ہوں کہ مجھے اسکرپٹ پسند نہیں آیا۔تبو کی حالیہ فلم ’بھوت بنگلا‘ ریلیز ہو چکی ہے جبکہ وہ اب نگرانجنا اککینی کی 100 ویں فلم ’کنگ100‘ کی شوٹنگ کی تیاری کر رہی ہیں۔
۔

