پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد حکومت نے عوام کو ایک اور بڑی خوشخبر سنا دی

پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد حکومت نے عوام کو ایک اور بڑی خوشخبر سنا دی

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی نمایاں کمی کر دی گئی جس کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف مل گیا۔ نئی قیمتوں کے اعلان کے بعد گھریلو استعمال اور سرد علاقوں میں مٹی کے تیل پر انحصار کرنے والے شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :اس جمعہ پٹرول کی قیمتیں برقرار رہنے کا امکان، وجہ سامنے آگئی

اعلامیے کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 23 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ اس کمی کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 311 روپے 73 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ اس سے قبل یہ 318 روپے 96 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا تھا۔ حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :پیٹرول اور ڈیزل مہنگا جبکہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کا تیل سستا ہوگیا

حکومت کی جانب سے حالیہ دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل ردوبدل کیا جا رہا ہے تاکہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کے اثرات کو عوام تک منتقل کیا جا سکے۔ گزشتہ ہفتے بھی مٹی کے تیل کی قیمت میں 41 روپے 80 پیسے فی لیٹر کی بڑی کمی کی گئی تھی، جس کے بعد اب ایک مرتبہ پھر اس میں کمی کا اعلان سامنے آیا ہے۔

editor

Related Articles