ٹیک دنیا میں تہلکہ، ایپل کا سائن اپ آفر سامنے آگیا

ٹیک دنیا میں تہلکہ، ایپل کا سائن اپ آفر سامنے آگیا

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اپنے صارفین کے لیے ایک بڑی سائن اپ آفر لانے کی تیاری کررہی ہے جس نے ٹیک دنیا میں ہلچل مچا دی ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق معروف تجزیہ کار مارک گرمن نے انکشاف کیا ہے کہ ایپل اپنے ایپل کارڈ کے لیے ایک محدود مگر پرکشش سائن اپ آفر متعارف کروانے والی ہے، جو ممکنہ طور پر آئندہ ہفتے سے شروع ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں :انسانی دماغ جیسی سوچنے والی ڈیوائس تیار،نئی ایجاد نے دنیا کو چونکا دیا

میڈیا زرائع کے مطابق یہ آفر ابتدائی طور پر صرف ایپل کے ریٹیل اسٹورز تک محدود ہوگی، جہاں صارفین کو خصوصی سہولت فراہم کی جائے گی۔بلومبرگ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر کوئی صارف اسٹور میں جا کر ایپل کارڈ کے لیے سائن اپ کرے اور ساتھ ہی ایئر پوڈز پرو 3 خریدے تو اسے مکمل 249 ڈالر تک کا کیش بیک دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :روبو ٹیکسی یا خطرہ؟ ٹیسلاگاڑیوں کاجدیدنظام فیل حادثات ہونے لگے

چونکہ ایئر پوڈز پرو 3 کی قیمت بھی تقریباً 249 ڈالر ہے، اس لیے اس آفر کے تحت صارفین کو یہ پروڈکٹ عملی طور پر مفت حاصل ہو سکتی ہے۔ایپل کارڈ کو پہلی بار 2019 میں امریکا   کی دنیا بھر میں سرمایہ کاری، بینکنگ، اثاثہ جات کی مینجمنٹ اور مالی مشاورت کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی گولڈ شاس اورماسٹر کارڈ کے اشتراک سے متعارف کروایا گیا تھا۔ یہ ایک ڈیجیٹل کریڈٹ کارڈ ہے جو آئی فون کے اندر موجود رہتا ہے اور ہر خریداری پر صارف کو کیش بیک اور دیگر مالی فوائد فراہم کرتا ہے۔

editor

Related Articles