وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ چین کی اہم تفصیلات سامنے آگئیں

وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ چین کی اہم تفصیلات سامنے آگئیں

وزیر اعظم شہباز شریف کے متوقع اہم دورۂ چین کے حوالے سے تفصیلات سامنے آگئی ہیں جسے دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور باہمی تعاون کے نئے دور کا آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف 23 سے 26 مئی تک چین کا اعلیٰ سطح سرکاری دورہ کریں گے جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پر بات چیت کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اپنے دورے کے آغاز پر چین کے شہر ہینگ جو میں منعقد ہونے والی بزنس ٹو بزنس کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ یہ کانفرنس پاک چین تعلقات کے پچھتر سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقد کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چین سے بڑی خبر آگئی ، چین اور امریکا کے مابین کشیدگی کا خطرہ، چینی صدرکا ٹرمپ کو انتباہ

وزیر اعظم کے ہمراہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی دورے میں شریک ہوں گے جبکہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر حسین اور مشیر صنعت ہارون اختر بھی وفد کا حصہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق کانفرنس میں پاکستان کی 80 سے زائد کاروباری شخصیات بھی شرکت کریں گی جہاں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون سے متعلق کئی معاہدوں پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف اس دوران عالمی شہرت یافتہ چینی کمپننی علی بابا گروپ کے سربراہ سے بھی ملاقات کریں گے جس میں ای کامرس، ڈیجیٹل تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو متوقع ہے۔

ہینگ جو میں مصروفیات مکمل کرنے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف چین کے دارالحکومت بیجنگ روانہ ہوں گے جہاں وہ دو روز قیام کریں گے۔ بیجنگ میں ان کی چین کے صدر شی جن پنگ سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں متوقع ہیں، جن میں دوطرفہ تعلقات، سی پیک، علاقائی صورتحال اور اقتصادی تعاون پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔

editor

Related Articles