انمول پنکی کیس سے متعلق اہم پیش رفت ، عدالت کا بڑا حکم آگیا

انمول پنکی کیس سے متعلق اہم پیش رفت ، عدالت کا بڑا حکم آگیا

منشیات کیس میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کی سٹی کورٹ میں پیشی کو سیکیورٹی خدشات کے باعث حساس قرار دیتے ہوئے عدالت نے سماعت جیل میں کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

کراچی ساؤتھ کی عدالت نے حساس نوعیت کے اس مقدمے کی سماعت سٹی کورٹ کے بجائے سینٹرل جیل کمپلیکس میں کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سیشن جج کراچی ساؤتھ نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو جیل میں پیش کرنے کی اجازت دیتے ہوئے ریمانڈ کی تمام کارروائی جیل میں مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی حکم کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سینٹرل جیل کمپلیکس جا کر ریمانڈ کی کارروائی انجام دیں تاکہ کسی بھی ممکنہ سیکیورٹی خطرے سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:انمول پنکی کی عدالت پیشی، پولیس اہلکاروں سے ہاتھا پائی ، چیخ وپکار

پولیس کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملزمہ کی سٹی کورٹ میں پیشی کے دوران امن و امان کی صورتحال متاثر ہونے کا خدشہ ہے اس لیے سماعت کو جیل منتقل کیا جائے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ریمارکس دیے کہ سٹی کورٹ میں عوامی تحفظ اور سیکیورٹی متاثر ہونے کا خطرہ موجود ہے۔

مقدمہ تھانہ بغدادی میں دفعہ 302 کے تحت درج ہے جس میں ملزمہ انمول عرف پنکی پر سنگین الزامات عائد ہیں۔

عدالت نے اپنے حکم میں واضح کیا کہ ریمانڈ کی تمام کارروائی جیل میں کی جائے اور متعلقہ مجسٹریٹس سمیت تفتیشی افسران کو فوری عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔ سیشن جج ظہور احمد ہکڑو نے اس حوالے سے باقاعدہ حکم نامہ جاری کیا ہے۔

editor

Related Articles