خیبر پختونخوا میں گورننس نام کی چیز نہیں۔ کرپشن اور بد عنوانی عروج پر ہے، وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ

خیبر پختونخوا میں گورننس نام کی چیز نہیں۔ کرپشن اور بد عنوانی عروج پر ہے، وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے ایکس پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورننس نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے، جبکہ کرپشن اور بدعنوانی عروج پر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں عوامی پیسہ شاہانہ اخراجات اور سیاست پر ضائع کیا جا رہا ہے۔

وزیر اطلاعات نے خیبر پختونخوا کے کابینہ کی تعداد میں حالیہ اضافے پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ نااہلی کے علاوہ وزراء اور مشیران کے انتخاب کا کوئی اور معیار موجود نہیں۔

انہوں نے استفسار کیا کہ کیا کابینہ کی تعداد بڑھانے سے وہ گورننس بہتر ہو جائے گی جو گزشتہ 12 سال سے بہتر نہیں ہو سکی؟

عطاء اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ صوبے کے معاملات کبھی بھی اتنے بُرے نہیں تھے اور اس طرح کی صورتحال عوام کے اعتماد کو مزید متاثر کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اَپر دیر میں 66 ہیکٹر جنگلات کا صفایا، تصاویر وائرل، بلین ٹری سونامی کی دعویدار خیبر پختونخوا حکومت کا ’اصل کارنامہ‘ بے نقاب

 

Related Articles