سکندر رضا کی بڑی کامیابی ، زمبابوے سپورٹس کے دو اہم ایوارڈز اپنے نام کرلیے

سکندر رضا کی بڑی کامیابی ، زمبابوے سپورٹس کے دو اہم ایوارڈز اپنے نام کرلیے

 کرکٹ کی دنیا کا چمکتا ستارہ ، سکندر رضا نے زمبابوے کے سالانہ نیشنل اسپورٹس ایوارڈز میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے دو بڑے اعزازات اپنے نام کر لیے۔

زمبابوے کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر کو تقریب میں ’اسپورٹس مین آف دی ایئر‘ کے ایوارڈ سے نوازا گیا، جبکہ انہوں نے ’اسپورٹس پرسن آف دی ایئر‘ کا بڑا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔

یہ اعزازات سکندر رضا کی حالیہ شاندار پرفارمنس کے اعتراف میں دیے گئے ہیں۔

انہوں نے گزشتہ برس بین الاقوامی کرکٹ میں بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں شعبوں میں نمایاں کھیل پیش کیا، جس کی بدولت نہ صرف زمبابوے کرکٹ ٹیم کو اہم کامیابیاں ملیں بلکہ عالمی سطح پر بھی ان کی صلاحیتوں کو بھرپور سراہا گیا۔

سکندر رضا کی مستقل مزاجی، جارحانہ انداز اور میچ وننگ کارکردگی نے انہیں زمبابوے کے نمایاں ترین کھلاڑیوں میں شامل کر دیا ہے۔

ایوارڈ تقریب میں مختلف کھیلوں سے تعلق رکھنے والے نامور ایتھلیٹس اور شخصیات نے شرکت کی، تاہم سکندر رضا مرکزِ نگاہ رہے،  ان کے مداحوں اور کرکٹ حلقوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر مبارکباد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

شائقین کا کہنا ہے کہ سکندر رضا نے اپنی محنت، لگن اور عمدہ کھیل کے ذریعے نہ صرف زمبابوے بلکہ پاکستان کا نام بھی روشن کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :آئی سی سی رینکنگ : زمبابوے کے سکندر رضا ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے

واضح رہے کہ سکندر رضا کا شمار دنیا کے بہترین آل راؤنڈرز میں کیا جاتا ہے اور وہ دنیا بھر کی مختلف ٹی ٹوئنٹی لیگز میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔

editor

Related Articles