پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کامیاب نہیں ہوا، قیادت میدان میں نظر نہیں آرہی، غریدہ فاروقی

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کامیاب نہیں ہوا، قیادت میدان میں نظر نہیں آرہی، غریدہ فاروقی

سینئر اینکر پرسن اور صحافی غریدہ فاروقی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا لانگ مارچ کامیاب نہیں ہوا، پی ٹی آئی کی قیادت بھی عملی طور پر میدان میں نظر نہیں آرہی جبکہ مختلف گروپس بنے ہوئے ہیں اور موجودہ صورتحال میں پارٹی کے اندر اختلافات نمایاں دکھائی دے رہے ہیں۔

جنید اکبر کہاں ہیں؟

غریدہ فاروقی نے کہا کہ جنید اکبر کنٹینر پر موجود نہیں ہیں، حالانکہ وہ پی ٹی آئی کے صوبائی صدر ہیں اور عملی طور پر میدان میں نظر نہیں آرہے،انہوں نے کہا کہ باقی ایم این ایز اور ایم پی ایز بھی نظر نہیں آرہے، جبکہ شفیع جان اور شاہد خٹک نظر آرہے ہیں۔

علی امین نے لال جھنڈی دکھا دی

غریدہ فاروقی نے علی امین گنڈاپور نے سہیل آفریدی کو لال جھنڈی دکھا دی ہے،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مختلف گروپس بنے ہوئے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ جب سہیل آفریدی کسی مسئلے میں ہوں گے تو علی امین اور ان کا گروپ ان کے ساتھ نہیں ہوگا۔

لانگ مارچ میں کتنے لوگ؟

غریدہ فاروقی نے کہا کہ خیبرپختونخوا چار سے پانچ کروڑ کا صوبہ ہے، اگر آپ بیس چالیس لاکھ لوگ بھی اپنے ساتھ نہ نکال سکیں اور صرف چند یا ہزار لوگ آپ کے ساتھ ہوں تو اسے لانگ مارچ نہیں کہا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے لانگ مارچ کیا تھا اور لاکھوں کا اجتماع تھا، لوگ ان کے ساتھ جڑے رہے۔ ن لیگ نے بھی لانگ مارچ نکالا۔

جلسے اور لانگ مارچ میں فرق

غریدہ فاروقی نے کہا کہ جلسے جتنے بندے نکال کر لانگ مارچ کو کامیاب لانگ مارچ نہیں کہا جاسکتا۔ موجودہ صورتحال میں پی ٹی آئی کی جانب سے جس انداز میں مارچ کیا جارہا ہے، اس میں لوگوں کی بڑی تعداد نظر نہیں آرہی۔

یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی مذاکرات میں بڑی رکاوٹ کہاں ہے؟ غریدہ فاروقی نے اصل حقیقت بتا دی

قیادت کٹ آف کیوں ہے؟

سینئر صحافی نے سوال اٹھایا کہ پی ٹی آئی کی قیادت اس لانگ مارچ سے کٹ آف کیوں ہے؟انہوں نے کہا کہ یہ بھی سوال ہے کہ سہیل آفریدی اسلام آباد آنے کا اعلان کیوں نہیں کررہے اور مارچ کا روٹ بڑھاتے کیوں چلے جارہے ہیں،غریدہ فاروقی کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ راستے میں آپشن دیا جارہا ہے کہ مذاکرات کرلیے جائیں۔

حکومت کی مذاکراتی پیشکش

غریدہ فاروقی نے کہا کہ اسی دوران وزیراعظم نے مذاکرات کی پیشکش بھی کی ہے،ن لیگ نے سیاسی گھاک پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مارچ ختم کریں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو حکومت کو فیس سیونگ دینی چاہیے کیونکہ جیسا بھی ہے، مارچ شروع ہوچکا ہے۔

پی ٹی آئی کو فیس سیونگ دینا ہوگی

غریدہ فاروقی نے کہا کہ اگر ن لیگ نے اپنے سیاسی مخالف کو ساتھ بٹھانا ہے تو اسے مخالف کی سیاسی ساکھ کو مدنظر رکھنا پڑے گا اور فیس سیونگ دینی پڑے گی،انہوں نے کہا کہ اگر اس موقع پر ملاقات کے لیے مان جاتے ہیں تو کہا جائے گا کہ مارچ کامیاب ہوگیاتاہم ان کے مطابق وزیراعظم نے مشروط مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔

گورنر راج کا اشارہ؟

غریدہ فاروقی نے کہا کہ دوسری طرف وزیراعلیٰ گھر سے نکلے ہوئے ہیں تو گورنر نے ایک طرح سے گورنر راج لگا ہی لیا ہے،ایک طرح سے وفاق نے اشارہ دے دیا ہے کہ اگر وزیراعلیٰ گھر میں موجود نہیں ہوں گے اور ذمہ داریاں ادا نہیں کریں گے تو یہ بھی ہوسکتا ہے۔

سہیل آفریدی عمران خان ٹو؟

غریدہ فاروقی نے کہا کہ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ سہیل آفریدی خود کو عمران خان ٹو بنانے کی کوشش کررہے ہوں۔انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کے پاس کھونے کو کچھ نہیں، کم از کم پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے ہیرو اور ریاست کے ولن بن چکے ہیں،غریدہ فاروقی نے کہا کہ اسی طرح علی امین گنڈاپور کے ساتھ بھی ہوا تھا۔

ریاست کے ساتھ چلنا ہوگا

غریدہ فاروقی نے کہا کہ سہیل آفریدی کو سمجھ لینا چاہیے کہ ریاست کے ساتھ نہیں چلیں گے تو آپ کی سیاست بھی نہیں چل سکتی،انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا اصل مسئلہ صوبے میں موجود دہشت گردی ہے،جس کے پیچھے پی ٹی آئی کی ہمدردی ہے، اب یہ ہمدردی خود ختم کرنی پڑے گی یا کچھ اور ہوگا۔

روٹ مسلسل تبدیل ہورہا ہے

غریدہ فاروقی کے مطابق سہیل آفریدی روٹ تبدیل کیے جارہے ہیں جبکہ وفاق بھی جلدی میں نظر نہیں آتا،انہوں نے کہا کہ 8 سے 10 اکتوبر کی تاریخیں اہم ہیں اور فیصلہ ہوچکا ہے۔

گیند پی ٹی آئی کی کورٹ میں

غریدہ فاروقی نے کہا کہ اب گیند پی ٹی آئی کی کورٹ میں ہے اور لانگ مارچ کا حال سب نے دیکھ لیا ہےانہوں نے کہا کہ لوگ پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں نکل رہے۔ زوم کرکے سوشل میڈیا پر ویڈیوز تو ڈالی جاسکتی ہیں لیکن اصل میں لوگ ساتھ نہیں ہیں۔

آخری کارڈ بھی کھیل چکے

سینئر اینکر پرسن کے مطابق پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کامیاب نہیں ہوسکا اور ایسا لگتا ہے کہ آخری کارڈ بھی کھیل چکے ہیں،انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں حتمی فیصلہ ہوجانے کا وقت ہے۔

وفاق اپنی ذمہ داری پوری کرے گا

غریدہ فاروقی نے کہا کہ اگر سہیل آفریدی نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو وفاق اپنی ذمہ داری پوری کرے گا،انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں کوئی بھی سیاسی زلزلہ آسکتا ہے۔

editor

Related Articles