یو ا ے ای کو شکست ،سعودی عرب نے گلف فٹ بال کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

یو ا ے ای کو شکست ،سعودی عرب نے گلف فٹ بال کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

(کامران اشرف )

سعودی عرب نے گلف فٹ بال کپ 2026 کے فائنل میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کو 2-0 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

جدہ کے کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی کے الإنماء اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں سعودی عرب نے ابتدا ہی سے کھیل پر اپنی گرفت مضبوط رکھی۔

  یہ بھی پڑھیں :فٹبال ورلڈ کپ 2026 کا آج سے آغاز ، کن ستاروں پر ہونگی دنیا کی نظریں؟

 سعودی ٹیم نے پہلے ہاف میں دو گول کرکے فتح کی بنیاد رکھ دی۔ ہمام الہُمامی نے 11ویں منٹ میں گول کرکے سعودی عرب کو برتری دلائی، جبکہ فراس البریکان نے چند ہی منٹ بعد دوسرا گول کرکے برتری 2-0 کر دی۔

دوسرے ہاف میں متحدہ عرب امارات نے گول کی واپسی کے لیے متعدد حملے کیے، تاہم سعودی دفاع نے بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے اماراتی ٹیم کو گول کرنے کا موقع نہیں دیا۔ سعودی گول کیپر اور دفاعی کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کے باعث میچ کا اختتام 2-0 کے اسکور پر ہوا۔

 یہ بھی پڑھیں: ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد عالمی فٹبالر میسی کا یوٹرن

اس کامیابی کے ساتھ سعودی عرب نے خلیجی کپ کا چوتھی مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ فتح کے بعد سعودی کھلاڑیوں اور شائقین نے بھرپور جشن منایا، جبکہ اسٹیڈیم کا ماحول قومی جوش و جذبے سے بھر گیا ۔

editor

Related Articles