33ویں سالگرہ پر اہَد رضا میر کا منفرد انداز، تصاویر وائرل

33ویں سالگرہ پر اہَد رضا میر کا منفرد انداز، تصاویر وائرل

پاکستانی اداکار احد رضا میر نے اپنی 33ویں سالگرہ گھر پر والدین اور بھائی کے ساتھ سادگی سے منائی۔

اداکار نے اپنی سالگرہ کے موقع پر والدین آصف رضا میر اور سمیرا رضا میر جبکہ بھائی عدنان رضا میر کے ساتھ وقت گزارا۔ سالگرہ کے موقع پر اہَد رضا میر نے سادہ مگر اسٹائلش انداز اپنایا۔ انہوں نے اپنی تصویر پر مشتمل منفرد پرنٹ والی سرمئی ٹی شرٹ کے ساتھ سیاہ پینٹ پہن رکھی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:انوشکا شرما نے ویرات کوہلی کے لیے کیا منگوایا کہ دکاندار کی قسمت بدل گئی

گھر میں سالگرہ کی خاص سجاوٹ بھی کی گئی تھی، جہاں دیوار پر اہَد رضا میر کے بچپن سے جوانی تک کی مختلف تصاویر سجائی گئی تھیں۔ اداکار کی ایک تصویر نے خاص طور پر مداحوں کی توجہ حاصل کی، جس میں وہ ایک ساتھ دو گھڑیاں پہنے نظر آئے۔ انہوں نے اس تصویر کے ساتھ دلچسپ انداز میں لکھا کہ ’’میاؤں، میاؤں، ہاں میں2 گھڑیاں پہن رہا ہوں۔‘‘

احد رضا میر کی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد مداحوں نے انہیں بھرپور محبت اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مداحوں نے اداکار کی سادگی، انداز اور خاندان کے ساتھ سالگرہ منانے کو بھی پسند کیا۔

editor

Related Articles