خلاء میں عجیب روشنی نے خلائی مخلوق کی بحث چھیڑ دی، اصل حقیقت کیا ہے

خلاء میں عجیب روشنی نے خلائی مخلوق کی بحث چھیڑ دی، اصل حقیقت کیا ہے

اسپیس ایکس کی اسٹار شپ کی آزمائشی پرواز کے دوران خلاء میں نظر آنے والی ایک پراسرار روشن شے نے لائیو نشریات دیکھنے والوں کی توجہ حاصل کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹار شپ کے پیچھے ایک ہلکی نیلی رنگت کی خم دار روشن لکیر دکھائی دی، جس کے ایک سرے پر سفید روشنی نمایاں تھی۔ اس منظر کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں۔ بعض صارفین نے اسے خلائی مخلوق کے ممکنہ جہاز سے بھی جوڑنے کی قیاس آرائیاں شروع کردیں۔

یہ بھی پڑھیں:اوپن اے آئی کا نیا اے آئی ایجنٹ متعارف، پرائیویسی کے لیے بھی خاص اقدامات

تاہم خلائی ماہرین اور شوقین افراد کے مطابق اس منظر کی سائنسی وضاحت موجود ہے اور اسے خلائی مخلوق سے جوڑنے کی کوئی بنیاد نہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ روشن شے غالباً سپر ہیوی بوسٹر کے انجن بند ہونے اور اسٹار شپ سے علیحدگی کے بعد خارج ہونے والی باقی ماندہ گیس کا پھیلتا ہوا بادل تھا۔

خلاء میں انتہائی کم دباؤ کے باعث گیس تیزی سے پھیل سکتی ہے۔ جب سورج کی روشنی اس پھیلتی ہوئی گیس سے منعکس ہوتی ہے تو وہ دور سے ایک غیر معمولی اور روشن ساخت کی شکل میں دکھائی دے سکتی ہے۔

یوں اسٹار شپ کی پرواز کے دوران نظر آنے والا پراسرار منظر بظاہر کسی نامعلوم خلائی جہاز کے بجائے خلائی ماحول میں ہونے والے ایک قدرتی اور سائنسی عمل کا نتیجہ تھا۔

editor

Related Articles