اکتوبر میں سردی کی دستک یا بارشیں ؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی آگئی

اکتوبر میں سردی کی دستک یا بارشیں ؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی آگئی

شالز اور سویٹرز نکالنے کی تیاری کرلیں کیونکہ موسم بدلنے والا ہے، محکمہ موسمیات نے اکتوبر میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ 

میڈیا رپورٹ  کے مطابق  ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عرفان ورک نے نجی ٹی وی سے  خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکتوبر کے پہلے ہفتے کے اختتام پر اسلام آباد، راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اچھی بارش متوقع ہے۔

 عرفان ورک نے کہا کہ بارشوں کے باعث درجہ حرارت میں مزید کمی ہوگی جبکہ بلند پہاڑی سلسلوں میں برفباری کا بھی امکان ہے،  بلوچستان اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر خشک رہنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

دوسری جانب پنجاب میں رواں سال مون سون سیزن اختتام پذیر ہوگیا ہے، پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں ریکارڈ بارشیں ہوئیں، راولپنڈی میں سب سے زیادہ 1505 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ لاہور میں 1316، سیالکوٹ میں 1256 اور گوجرانوالہ میں 1161 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

 پی ڈی ایم اے کے مطابق رواں سال کسی بڑے دریا میں بڑے سیلاب کا سامنا نہیں کرنا پڑا، تاہم شیخوپورہ کے نالوں میں طغیانی کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوئی، سیلاب سے 83 موضع جات اور 43 ہزار 188 ایکڑ رقبہ متاثر ہوا جبکہ مجموعی طور پر 1215 گھر بھی متاثر ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : جاپان میں مستقل رہائش کے خواہشمند غیرملکیوں کیلئے قواعد سخت، آج سے نئی شرائط نافذ

 ادارے کے مطابق رواں سال بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 65 شہری جاں بحق اور 382 زخمی ہوئے،مون سون بارشوں کے باعث 224 مکانات متاثر اور 21 مویشی ہلاک ہوئے۔

editor

Related Articles