پاکستان سے ایک لاکھ 19 ہزار عازمین حج حجاز مقدس پہنچ گئے، فلائٹ آپریشن مکمل

پاکستان سے ایک لاکھ 19 ہزار عازمین حج حجاز مقدس پہنچ گئے، فلائٹ آپریشن مکمل

پاکستان سے حج پروازوں کا 34 روزہ مرحلہ کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گیا ہے جس کے بعد لاکھوں عازمینِ حج اپنے مقدس سفر کی تکمیل کے لیے حجاز مقدس پہنچ چکے ہیں۔

سرکاری حج اسکیم کے تحت یہ پورا فضائی آپریشن منظم انداز میں چلایا گیا جسے حکام نے ایک بڑی انتظامی کامیابی قرار دیا ہے۔ حج پروازوں کا یہ سلسلہ اٹھارہ اپریل کو شروع ہوا تھا اور مسلسل چونتیس روز تک جاری رہا جس کے بعد آخری پرواز کے ساتھ یہ مرحلہ اختتام پذیر ہو گیا۔

 یہ بھی پڑھیں :پی آئی اے کا 6 سال بعد لندن کیلئے براہ راست فلائٹ آپریشن بحال

حکام کے مطابق آخری حج پرواز لاہور سے روانہ ہوئی جس کے ذریعے تقریباً دو سو نوے عازمین کو جدہ پہنچے۔ اس کے ساتھ ہی تمام عازمین کی سعودی عرب روانگی مکمل ہو گئی۔ مجموعی طور پر 468پروازوں کے ذریعے 1 لاکھ 19 ہزار سے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا گیا۔ ان پروازوں میں مدینہ منورہ کے لیے 186 جبکہ جدہ کے لیے 282 پروازیں شامل تھیں۔

یہ حج آپریشن ملک کے آٹھ بڑے شہروں سے چلایا گیا جن میں اسلام آباد، کراچی، لاہور، کوئٹہ، ملتان، سیالکوٹ، فیصل آباد اور سکھر شامل ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد سے سب سے زیادہ پروازیں روانہ ہوئیں جبکہ کراچی اور لاہور بھی بڑے روانگی مراکز رہے۔

  یہ بھی پڑھیں :حج فلائٹس کی معطلی سے متعلق وزارت مذہبی امور کی وضاحت سامنے آگئی 

سرکاری اعداد کے مطابق عازمین میں بڑی تعداد مردوں اور خواتین دونوں پر مشتمل تھی جنہیں منظم طریقے سے سعودی عرب پہنچایا گیا۔ اس پورے عمل میں قومی فضائی کمپنی کے ساتھ ساتھ سعودی اور نجی فضائی اداروں نے بھی حصہ لیا۔

حکام نے اس آپریشن کو بروقت منصوبہ بندی، بہتر انتظامی حکمت عملی اور مؤثر رابطہ کاری کا نتیجہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس سال کا حج آپریشن گزشتہ برسوں کے مقابلے میں زیادہ منظم اور کامیاب رہا ہے

editor

Related Articles