ایران امریکا جنگ ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں مزید کمی

ایران امریکا جنگ ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں مزید کمی

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عوامی مقبولیت میں مزید کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں ایک حالیہ سروے میں ان کی پسندیدگی کی شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ کمی امریکی عوام کے اعتماد کی کمزوری کا اظہار لگتا ہے اور یہ رجحان آنے والے سیاسی منظرنامے پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے خاص طور پر اس وقت ایران کے خلاف جنگ امریکی صدر کی مقبولیت میں کمی کا پیش خیمہ ثابت ہوئی ہے ۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نئے عوامی سروے کے مطابق 60 فیصد امریکی ایران جنگ کے مخالف ہیں، اس سے پہلے سروے میں اس کی شرح 55فیصد تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کی پوری بحریہ سمندر کی تہہ میں پہنچ چکی ہے، صدر ٹرمپ کا نیا دعویٰ

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 91 فیصد امریکیوں نے معاشی بدحالی کا ذمہ دار ایران جنگ تنازع کو قرار دیا، معیشت سے نمٹنے کیلئے صدر ٹرمپ کی کارکردگی پر عوامی عدم اطمینان میں اضافہ ہوا۔

61 فیصد امریکیوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کارکردگی کو ناپسندیدہ قراردے دیا۔

رپورٹ کے مطابق عوام کی بڑی اکثریت نے جنگ کے اخراجات کو غیر ضروری اور معیشت پر بوجھ قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی ناکہ بندی کو جینیئس فیصلہ قرار دیدیا

ماہرین کے مطابق ٹرمپ کا دوسرا دور پہلے کی طرح افراتفری اور غیر یقینی سے بھرپور ہے، خیال رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے 20 جنوری 2025 کو عہدہ صدارت کا حلف اٹھایا تھا۔

editor

Related Articles