فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے، سیکیورٹی ذرائع

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے، سیکیورٹی ذرائع

فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں، جہاں ان کی ایرانی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ دورہ خطے میں امن و استحکام، سیکیورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر مشاورت کے لیے کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اپنے دورۂ ایران کے دوران اہم ایرانی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں خطے کی مجموعی صورتحال اور امن کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دورے کے دوران خطے میں قیامِ امن اور دیگر اہم امور زیر غور آئیں گے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی اور اسٹریٹجک تعاون سے متعلق امور پر بھی بات چیت کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کررہا ہے، ترجمان دفترخارجہ

یاد رہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ایران میں موجود ہیں۔ وزیر داخلہ نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی، جس میں خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امریکا کے ساتھ جنگ کے خاتمے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

محسن نقوی نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات میں ایران امریکا جنگ کے خاتمے کے لیے مسودوں پر بھی تفصیلی بات چیت کی۔ ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں شخصیات نے قیام امن کے طریقہ کار پر غور کیا۔

Related Articles