پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت، احترام اور جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے ۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل، نیول چیف اور ایئر چیف کی عیدالاضحیٰ پر قوم کو مبارکباد دی اور ملک کی سلامتی، استحکام اور اتحاد کیلئے خصوصی دعائیں کیں
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر قوم کو مبارکباد دی۔ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل نے بھی قوم کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج کے سربراہان نے عید کے پرمسرت موقع پر ملک کی سلامتی، خوشحالی اور قومی یکجہتی کیلئے خصوصی دعا کی ہے۔ افواجِ پاکستان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملکی سلامتی کے تحفظ کیلئے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
مسلح افواج امن اور استحکام کے حصول کیلئے قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں عیدالاضحیٰ ایمان، ایثار، قربانی اور قومی یکجہتی کی علامت ہے، جو ہمیں اتحاد، بھائی چارے اور ایثار کا درس دیتی ہے۔