حجاج کرام کے لیے بہترین انتظامات، محسن نقوی کا سعودی حکومت کو خراج تحسین

حجاج کرام کے لیے بہترین انتظامات، محسن نقوی کا سعودی حکومت کو خراج تحسین

 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مکہ مکرمہ میں رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی سے ملاقات کی جس میں اسلامی دنیا کو درپیش امور باہمی دلچسپی کے معاملات اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

رابطہ عالم اسلامی کے ہیڈ کوارٹر آمد پر شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے وفاقی وزیر داخلہ کا پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس کے دوران امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز اسلامی یکجہتی کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر گفتگو کی گئی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلامی شعور، اعتدال اور بیداری کے فروغ کے لیے رابطہ عالم اسلامی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارہ مسلم دنیا میں مثبت اور تعمیری کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے مختلف ممالک کے درمیان ہم آہنگی اور اتحاد کے فروغ کے لیے تنظیم کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا منیٰ میں پاکستانی حجاج کے کیمپس کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

محسن نقوی نے حج کے موقع پر سعودی حکومت کی جانب سے کیے گئے انتظامات کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ لاکھوں حجاج کرام کی سہولت رہنمائی اور دیکھ بھال کے لیے مثالی اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی قیادت کی خدمات قابل تحسین ہیں اور پاکستان ان کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی، مذہبی اور برادرانہ تعلقات موجود ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو خوش آئند قرار دیا۔

اس موقع پر رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے محسن نقوی کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہم قرار دیا۔

editor

Related Articles