مومنہ اقبال کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل

مومنہ اقبال کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل

اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کی تقریبات سوشل میڈیا پر بھرپور توجہ حاصل کر رہی ہیں، جبکہ ان کی مہندی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے درمیان تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

مومنہ اقبال نے اپنی مہندی کی تقریب کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جن میں وہ نہایت خوبصورت اور روایتی انداز میں دکھائی دیں۔ اداکارہ کے دلکش برائیڈل انداز اور تقریب کے خوشگوار لمحات کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

تقریب کے لیے مومنہ اقبال نے سنہری کتان سلک سے تیار کردہ دیدہ زیب لہنگے کا انتخاب کیا، جس پر نہایت نفیس ٹون آن ٹون کڑھائی کی گئی تھی۔ ان کے ہمراہ دلہا حمزہ حبیب سیاہ رنگ کی شیروانی میں نظر آئے، جس پر سنہری کام کیا گیا تھا۔ دونوں نے رنگ برنگی کشیدہ کاری والی روایتی شال کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں، جس نے تقریب کے حسن کو مزید نمایاں کر دیا۔

تصاویر کے ساتھ مومنہ اقبال نے اپنے شوہر حمزہ حبیب کے نام ایک محبت بھرا پیغام بھی تحریر کیا۔ اداکارہ نے مختصر مگر جذباتی انداز میں ’’میرے حمزہ‘‘ لکھا، جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کمنٹس میں جوڑے کے لیے نیک خواہشات اور مبارکبادوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مہندی کی تقریب میں مومنہ اقبال نے رسٹ رنگ کا خوبصورت لہنگا چولی بھی زیب تن کیا، جس پر سنہری زردوزی اور ٹلہ ورک نے لباس کو خاص کشش بخشی۔ جامنی رنگ کے خوبصورت دوپٹے نے ان کے برائیڈل لک کو مزید نمایاں کیا۔ روایتی زیورات، ہاتھوں پر سجی مہندی اور سنہری چوڑیوں نے ان کی شخصیت میں دلکشی کا اضافہ کیا اور انہیں ایک روایتی پاکستانی دلہن کا منفرد روپ عطا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مومنہ اقبال اور لیگی ایم پی اے کا معاملہ۔۔۔۔!! وزیراعلیٰ مریم نواز کا دوٹوک اعلان

واضح رہے کہ مومنہ اقبال گزشتہ دنوں اپنی شادی سے قبل ایک تنازع کے باعث بھی خبروں کی زینت بنی رہی تھیں، تاہم ان تمام حالات کے باوجود انہوں نے حمزہ حبیب کے ساتھ اپنی شادی کی تقریبات کا آغاز کیا اور اب ان کی شادی کی مختلف تقریبات خوشگوار ماحول میں جاری ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

سوشل میڈیا پر مداح نہ صرف اس نو بیاہتا جوڑے کو مبارکباد دے رہے ہیں بلکہ مومنہ اقبال کے روایتی اور شاندار برائیڈل انداز کی بھی بھرپور تعریف کر رہے ہیں۔ ان کی مہندی کی تصاویر اور ویڈیوز کو ہزاروں صارفین پسند اور شیئر کر چکے ہیں، جبکہ شوبز شخصیات بھی اس جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مومنہ اقبال کیس, ایم پی اے ثاقب چڈھڑ کے وکیل کا مؤقف سامنے آگیا

Related Articles