مس یونیورس 2026، فرانس نے شرکت سے انکار کر دیا

مس یونیورس 2026، فرانس نے شرکت سے انکار کر دیا

دنیا کے معروف مقابلہ حسن ’’مس یونیورس‘‘ کی تاریخ میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں فرانس نے 73 سال بعد مقابلے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مس یونیورس 2026 کے انعقاد کی تاریخوں کا ابھی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا، تاہم اس سے قبل ہی مس فرانس آرگنائزیشن نے آئندہ ایڈیشن میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :وجے کی سیاسی کامیابی پر رجنی کانت کا دلچسپ ردعمل وائرل

میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس 1952 سے مسلسل مس یونیورس مقابلے کا حصہ رہا ہے، لیکن اب پہلی بار سات دہائیوں سے زائد عرصے بعد ملک نے اس عالمی مقابلے سے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مس فرانس تنظیم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ صرف آئندہ ایڈیشن کے لیے کیا گیا ہے۔ تنظیم کے مطابق وہ مس یونیورس مقابلے کی مستقبل کی سمت اور پیش رفت کا بغور جائزہ لے رہی ہے اور امید رکھتی ہے کہ مستقبل قریب میں دوبارہ اس عالمی پلیٹ فارم کا حصہ بن سکے گی۔

یہ ،بھی پڑھیں :تامل اداکار جے نے اسلام قبول کرنے کی وجہ بتا دی

بیان میں مزید کہا گیا کہ تنظیم بین الاقوامی مقابلوں میں فرانس کی نمائندگی کے معیار اور مستقبل کے امکانات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، اسی لیے یہ فیصلہ سوچ بچار کے بعد کیا گیا۔

دوسری جانب مس یونیورس انتظامیہ نے بھی تصدیق کی ہے کہ 2026 کے مقابلے میں فرانس کی جانب سے کوئی امیدوار شرکت نہیں کرے گی۔

فرانس کے اس غیر متوقع فیصلے نے عالمی بیوٹی پیجینٹ حلقوں میں بحث چھیڑ دی ہے، جبکہ مداح بھی یہ جاننے کے منتظر ہیں کہ آیا فرانس مستقبل کے ایڈیشنز میں دوبارہ مس یونیورس مقابلے کا حصہ بنے گا یا نہیں۔

editor

Related Articles