وجے کی سیاسی کامیابی پر رجنی کانت کا دلچسپ ردعمل وائرل

وجے کی سیاسی کامیابی پر رجنی کانت کا دلچسپ ردعمل وائرل

بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار رجنی کانت نے آخرکار اُن خبروں اور افواہوں پر خاموشی توڑ دی ہے جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ وہ اداکار سے سیاستدان بننے والےجوزف وجے  کی سیاسی کامیابی اور تامل ناڈو کا وزیراعلیٰ بننے پر خوش نہیں ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں رجنی کانت نے واضح کیا کہ اُن کے خلاف سوشل میڈیا پر بے بنیاد باتیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ ان خبروں پر ردعمل نہ دیتے تو لوگ شاید انہیں سچ مان لیتے۔

یہ بھی پڑھیں:تامل فلم انڈسٹری کےسینیئر پروڈیوسرراجن نے دریا میں چھلانگ لگا دی

اداکار نے بتایا کہ انتخابی نتائج کے بعد وہ تامل ناڈو کے سابق وزیراعلی ایم ۔کے۔سٹالن سے ملے تھے، جس پر بھی انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ رجنی کانت کا کہنا تھا کہ ’’میری اور اسٹالن کی دوستی سیاست سے بالاتر ہے، اسے سیاسی رنگ دینا درست نہیں۔‘‘

رجنی کانت نے اس تاثر کو بھی مکمل طور پر مسترد کر دیا کہ وہ وجے کی کامیابی سے ناراض یا حسد کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی وجے کی جیت کی خبر سامنے آئی، انہوں نے فوری طور پر انہیں مبارک باد دی۔

یہ بھی پڑھیں :فلمیں کیسے چنتے ہیں؟ سلمان خان نے راز کھول دیا

اداکار نے کہا، ’’میں خود سیاست میں نہیں ہوں، پھر مجھے وجے سے حسد کیوں ہوگا؟‘‘انہوں نے اس موقع پر مزاحیہ انداز بھی اپنایا اور کہا کہ ’’اگر شاید کمال حسن وزیراعلیٰ بن جائیں تو مجھے حسد ہوسکتا ہے، لیکن وجے اور میرے درمیان تو 25 سال کا فرق ہے، اس لیے ہمارا مقابلہ عجیب لگے گا۔‘‘

رجنی کانت کے اس مزاحیہ جملے نے سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کی، جہاں مداحوں نے پریس کانفرنس اور انٹرویو کی ویڈیوز بڑے پیمانے پر شیئر کیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وجے کی سیاسی کامیابی ان کے لیے حیران کن ضرور تھی، لیکن وہ اس کامیابی پر خوش ہیں اور انہیں امید ہے کہ وہ تامل ناڈو کے عوام کے لیے بہتر کام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں :صنم سید نےکانز کے ریڈ کارپٹ پر سب کی توجہ حاصل کرلی

یاد رہے کہ جوزف وجے نے فلمی دنیا میں غیر معمولی کامیابی کے بعد سیاست میں قدم رکھا تھا اور اپنی جماعت کی پہلی ہی انتخابی مہم میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ بن گئے۔

editor

Related Articles