سونے کی قیمت کو ریورس گیئر لگ گیا،فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

سونے کی قیمت کو ریورس گیئر لگ گیا،فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے اثرات پاکستان کی مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ہیں جہاں ایک ہی روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 8 ہزار 600 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد ملک بھر میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 67 ہزار 762 روپے تک آ گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 7 ہزار 373 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 1 ہزار 30 روپے مقرر ہو گئی۔

عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی کی بڑی وجہ سرمایہ کاروں کے رویوں میں تبدیلی اور ایران امریکا مذاکرات سے متعلق پیدا ہونے والی نئی صورتحال ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 86 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 454 ڈالر کی سطح پر آ گئی جس کے براہ راست اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی دیکھنے میں آئے۔

یہ بھی پڑھیں:موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے چالان سے متعلق آئی جی کا بڑا حکم

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 259 روپے سستی ہونے کے بعد 7 ہزار 894 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے، جس سے زیورات اور قیمتی دھاتوں کی خریداری میں دلچسپی رکھنے والے افراد کو کچھ ریلیف ملنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

جیولرز کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔ اگر بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری رہا تو آنے والے دنوں میں مزید کمی کے امکانات بھی موجود ہیں، تاہم عالمی سیاسی اور معاشی حالات کسی بھی وقت مارکیٹ کا رخ تبدیل کر سکتے ہیں۔

editor

Related Articles