آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری ، ابرار احمد اور شاہین آفریدی کی ترقی

آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری ، ابرار احمد اور شاہین آفریدی کی ترقی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین ون ڈے رینکنگ جاری کر دی۔

پاکستانی سپنر ابرار احمد اور کپتان شاہین آفریدی کی آئی سی سی رینکنگ میں آسٹریلیا کے خلاف جاری تین میچوں کی سیریز میں شاندار کارکردگی کے بعد اضافہ ہوا ہے جبکہ کئی دیگر پاکستانی کھلاڑی تنزلی کا شکار ہوئے۔

نئی رینکنگ ممیں ابرار احمد سات درجے ترقی کرتے  633 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر آگئے اور ٹاپ 5 باولرز میں جگہ بنالی جبکہ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز شاہین آفریدی 593 پوائنٹس کے ساتھ 17 ویں سے 13 ویں نمبر پر آگئے۔

پاکستان کا کوئی اور باؤلر رینکنگ میں فائدہ نہیں اٹھا سکا، حارث رؤف 19 ویں نمبر پر برقرار ہیں، نسیم شاہ پانچ درجے تنزلی سے 45 ویں، محمد وسیم جونیئر چار درجے تنزلی سے 65 ویں، محمد نواز پانچ درجے تنزلی سے 75 ویں جبکہ فہیم اشرف 98 ویں نمبر پر ہیں۔

ون ڈے بولنگ چارٹ میں افغانستان کے راشد خان بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں ، انگلینڈ کے جوفرا آرچر دوسرے اور جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج تیسرے نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :شاداب خان نے بہترین اننگ کھیلی، وہ باؤلر سے اچھے آل راؤنڈر بن گئے ہیں، مائیک ہیسن

ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی بلے باز اپنی پوزیشن بہتر نہیں کرسکا اور سابق کپتان بابراعظم 687 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر برقرار ہیں۔

سلمان علی آغا 638 پوائنٹس کے ساتھ نویں سے 14 ویں نمبر پر، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان تین درجے تنزلی کے ساتھ 30 ویں، فخر زمان دو درجے تنزلی کے ساتھ 33 ویں، صائم ایوب 41 ویں جبکہ عبداللہ شفیق 6 درجے تنزلی کے ساتھ 99 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

بلے بازوں کی  رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل بدستور سرفہرست ہیں، بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے اور افغانستان کے ابراہیم زدران تیسرے نمبر پر ہیں۔

editor

Related Articles