نر مکھیاں رات کہاں گزارتی ہیں؟ دلچسپ انکشاف

نر مکھیاں رات کہاں گزارتی ہیں؟ دلچسپ انکشاف

اگر آپ نے کبھی کسی پھول کے اندر ایک مکھی کو خاموشی سے بیٹھے دیکھا ہو تو شاید آپ نے سوچا ہو کہ وہ وہاں کیا کر رہی ہے۔ کیا وہ شہد جمع کر رہی ہے یا پھر صرف آرام کر رہی ہے؟ماہرین کے مطابق بعض اوقات پھولوں کے اندر نظر آنے والی مکھیاں واقعی سو رہی ہوتی ہیں۔

شہد کی مکھیوں اور بھنبھیریوں (Bumble Bees) جیسی مادہ مکھیاں عموماً آرام کے لیے اپنے چھتوں یا گھونسلوں میں واپس چلی جاتی ہیں۔ جبکہ کئی مقامی اقسام کی مکھیاں تنہا زندگی گزارتی ہیں اور ہر مادہ مکھی اپنا الگ گھونسلہ بناتی ہے، جہاں وہ اپنے انڈوں اور بچوں کے لیے خوراک بھی ذخیرہ کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :شہد کی مکھی کے زہر سے کینسر کاعلاج ، سائنسدانوں کی اہم تحقیق سامنے آگئی

دوسری جانب نر مکھیاں اتنی خوش قسمت نہیں ہوتیں۔ ان کے پاس مستقل گھونسلہ نہیں ہوتا، اس لیے وہ رات، بارش یا سرد موسم میں پناہ کے لیے پھولوں کا سہارا لیتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اکثر نر مکھیاں انہی پھولوں کے اندر رات گزارتی ہیں جہاں سے وہ دن بھر خوراک حاصل کرتی ہیں۔ اسی وجہ سے صبح سویرے پھولوں کے اندر خاموش اور ساکت مکھیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔

یہ منظر نہ صرف دلچسپ ہوتا ہے بلکہ فطرت کے قریب سے مشاہدے کا ایک نادر موقع بھی فراہم کرتا ہے۔ اگلی بار اگر آپ کسی باغ یا پھولوں کے درمیان جائیں تو غور سے دیکھیں، ممکن ہے کوئی مکھی ابھی اپنی نیند پوری کر رہی ہو۔

editor

Related Articles