آذاد ڈیجیٹل پر دباؤ ناقابلِ قبول، دوسروں پر انگلیاں اٹھانے والے پہلے اپنی کرپشن کا حساب دیں، بینش سلیم کا فضل الرحمان کو کڑا جواب
Home - آزاد انتخاب - آذاد ڈیجیٹل پر دباؤ ناقابلِ قبول، دوسروں پر انگلیاں اٹھانے والے پہلے اپنی کرپشن کا حساب دیں، بینش سلیم کا فضل الرحمان کو کڑا جواب
معروف صحافی بینش سلیم نے جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ فضل الرحمن کی صحافتی اداروں پر دباؤ، الزامات اور دھمکیوں کی سیاست کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول رویہ قرار دیاہے ۔
آذاد ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو میں بینش سلیم نے کہا کہ فضل الرحمان اور ان کے کارندے آزاد ڈیجیٹل میڈیا پر جتنے مرضی الزامات لگا لیں، جتنے مرضی دباؤ کے ہتھکنڈے استعمال کر لیں اور جتنے مرضی بیانیے کے کتے چھوڑ دیں، ‘آزاد ڈیجیٹل’ اپنا حقِ سچ کا کام بدستور جاری رکھے گا۔
انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ صحافی کبھی کسی طوفان سے نہیں ڈرتا اور نہ ہی کبھی گھبراتا ہے، اسی لیے آزاد ڈیجیٹل ہر حال میں اپنا صحافتی فریضہ انجام دیتا رہے گا۔
بینش سلیم نے مولانا فضل الرحمان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ دوسروں پر انگلیاں اٹھانے اور الزام تراشیاں کرنے کی بجائے پہلے اپنا حساب دیں ، صحافی کا کام تو ہوتا ہی سوال اٹھانا ہے اور مولانا فضل الرحمن چونکہ اپنے آپ کو ایک زیرک سیاستدان کہتے ہیں، تو سیاستدان تو ہوتا ہی عوام کا ہے تو اس کو تو عوامی سوالات کے جواب دینے پڑتے ہیں۔
بینش سلیم نے کہا کہ فضل الرحمن اصل معاملے سے جان چھڑانا چاہتے ہیں ، چینل کی فنڈنگ چھوڑیں پہلے اگر وہ اپنے مدارس کی فنڈنگ، اپنی فنڈنگ اور اپنی پارٹی کے جو بھی مالی معاملات ہیں، وہ کہاں سے اور کیسے چلائے جاتے ہیں اس کا نیب کو جواب دیں اور صحیح فورم پر دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دوسروں کا محاسبہ کرنے سے پہلے خود احتسابی کی روایت کو اپنانا ناگزیر ہو چکا ہے۔
واضح رہے کہ یہ تنازع ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آزاد ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز پر سیاسی و مذہبی شخصیات اور ان سے وابستہ محکموں کی مالی بے ضابطگیوں، انتظامی امور کے حوالے سے خبریں شیئر کی جا رہی ہیں ۔
فضل الرحمان اور ان سے وابستہ قریبی حلقوں اور جے یو آئی کے عہدیداروں کی جانب سے آزاد ڈیجیٹل کے سی ای او اور صحافیوں کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں بھی دی گئی ہیں ، اس ضمن میں صحافتی تنظیمی حلقوں ، صحافی برادری و سیاسی شخصیات کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔