ایران میں رجیم چینج میں ناکامی پر اسرائیل کی خفیہ ایجنسی میں رجیم چینج ہوگیا

ایران میں رجیم چینج میں ناکامی پر اسرائیل کی خفیہ ایجنسی میں رجیم چینج ہوگیا

ایران میں سیاسی تبدیلی کی کوششوں میں ناکامی کے بعد اسرائیل کے خفیہ ادارے موساد کے اندرونی ڈھانچے میں غیر معمولی تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں،ادارے کے نئے سربراہ رومن گفمین نے منصب سنبھالتے ہی سخت فیصلے کرتے ہوئے اپنے نائب کو عہدے سے برطرف کر دیا ہے، جسے ادارے کے اندر ایک بڑی انتظامی ہلچل قرار دیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رومن گفمین نے منگل کے روز موساد کی قیادت سنبھالی، جبکہ ان کی تقرری کے فوراً بعد ہی ادارے میں اہم سطح پر تبدیلیوں کا آغاز کر دیا گیا۔

اسی دوران موساد کے بین الاقوامی روابط کے شعبے کے سربراہ نے پیر کے روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، جس سے ادارے میں جاری غیر یقینی صورتحال مزید نمایاں ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :نیتن یاہو اور اسرائیلی ایجنسی موساد کے سربراہ میں ٹھن گئی،اختلافات شدت اختیار کر گئے

ایک امریکی خبر رساں ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ دنوں میں موساد کے مزید اعلیٰ افسران بھی اپنے عہدوں سے دستبردار ہو سکتے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ برطرف کیے گئے نائب سربراہ کو گزشتہ برس کے دوران ایک وسیع نیٹ ورک اور بھاری مالی وسائل دیے گئے تھے، جن کی مالیت مبینہ طور پر اربوں کے قریب بتائی جاتی ہے۔

برطرف کیے گئے نائب سربراہ کی شناخت کو خفیہ رکھا گیا ہے اور رپورٹوں میں انہیں صرف حرف اےسے منسوب کیا جا رہا ہےاس صورتحال نے ادارے کے اندر قیادت، حکمت عملی اور مستقبل کی پالیسیوں سے متعلق کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔

editor

Related Articles