محسن نقوی کی عباس عراقچی سے ملاقات، ایرانی سپریم لیڈر کیلیے وزیراعظم کا خصوصی پیغام پہنچایا

محسن نقوی کی عباس عراقچی سے ملاقات، ایرانی سپریم لیڈر کیلیے وزیراعظم کا خصوصی پیغام پہنچایا

وزیر داخلہ محسن نقوی ایرانی سپریم لیڈر کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کا خصوصی پیغام لے کر تہران پہنچ گئے، جہاں انہوں نے یہ پیغام ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے حوالے کیا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی ایران پہنچے اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور پاکستان اور ایران کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے پر بات چیت کی۔

ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ایران کے خلاف مسلط کردہ امریکی صہیونی جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کی ثالثی میں جاری سفارتی عمل کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی رپورٹ کو سیاسی قرار دے کر مسترد کر دیا

ایرانی میڈیا کے مطابق پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کا خصوصی پیغام عباس عراقچی کے حوالے کیا۔

اس حوالے سے خبر اور تصاویر بھی ایکس پر جاری کی گئی ہیں۔

 

Related Articles