اسرائیل اور ایران فوری جنگ بندی چاہتے ہیں، حتمی مذاکرات جاری ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

اسرائیل اور ایران فوری جنگ بندی چاہتے ہیں، حتمی مذاکرات جاری ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور ایران دونوں فوری جنگ بندی کے خواہاں ہیں اور امن کے حوالے سے حتمی مذاکرات جاری ہیں، تاہم بعض غیر ذمہ دارانہ اقدامات اس عمل میں رکاوٹ بن سکتے ہیں۔

سماجی رابطے کے اپنے پلیٹ فارم پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل اور ایران دونوں فوری جنگ بندی کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ امن کے لیے آخری مرحلے کے مذاکرات جاری ہیں اور صورتحال تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔

امریکی صدر کے مطابق حتمی معاہدہ طے پانے تک ناکہ بندی برقرار رہے گی اور پوری شدت کے ساتھ نافذ العمل رہے گی انہوں نے زور دیا کہ تمام فریقین کو معاملات جلد از جلد حل کرنے کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

صدر ٹرمپ کے اس بیان کے بعد خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں ممکنہ جنگ بندی سے متعلق قیاس آرائیوں میں اضافہ ہو گیا ہے اگر مذاکرات کامیاب ہو جاتے ہیں تو مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں نمایاں کمی آ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ایران پر حملہ کیا تو امریکا ساتھ نہیں دے گا، ٹرمپ کا نیتن یاہو کو پیغام

اس سے قبل بھی امریکی صدر نے ایران اور اسرائیل سے ایک دوسرے پر حملے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا تھا اپنے ایک بیان میں انہوں نے دونوں ممالک پر زور دیا تھا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور صورتحال کو مزید بگڑنے سے بچائیں۔

دوسری جانب چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مشرقِ وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمنی کا دوبارہ آغاز کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایران اور اسرائیل کے درمیان ایک دوسرے پر متعدد حملے کیے گئے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا۔

دونوں ممالک کے درمیان جاری تناؤ پر عالمی برادری بھی گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔

editor

Related Articles