پاکستانی ماہر سرجن کی منفرد کاوش،سکن کینسر کی تشخیص اے آئی چیٹ بوٹ تیار کر لیا

پاکستانی ماہر سرجن کی منفرد کاوش،سکن کینسر کی تشخیص اے آئی چیٹ بوٹ تیار کر لیا

پاکستانی ماہر سرجن ڈاکٹر دعا خان نے جلدی امراض اور جلد کے کینسر سے متعلق آگاہی بڑھانے کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی ایک جدید چیٹ بوٹ تیار کر لیا ہے، جو عوام کو ابتدائی رہنمائی فراہم کرے گا۔

ڈاکٹر دعا خان کے مطابق یہ چیٹ بوٹ خصوصی طور پر جلد کے کینسر اور دیگر جلدی بیماریوں پر توجہ دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ لوگ بیماری کی ابتدائی علامات کو بروقت پہچان سکیں اور ضرورت پڑنے پر فوری طبی مشورہ حاصل کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں :اسمارٹ فونز میں بچوں کے لیے نئے حفاظتی اقدامات لازمی قرار

انہوں نے بتایا کہ آگاہی کی کمی کے باعث اکثر افراد جلد پر ظاہر ہونے والی معمولی تبدیلیوں کو نظر انداز کر دیتے ہیں، حالانکہ بعض اوقات یہی علامات بعد میں جلد کے کینسر جیسی سنگین بیماریوں کی شکل اختیار کر سکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بروقت تشخیص اور علاج سے بیماری کے خطرات کو نمایاں حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر دعا خان کے مطابق یہ اے آئی چیٹ بوٹ جلد سے متعلق مسائل کے بارے میں ابتدائی معلومات فراہم کرے گا اور صارفین کو ان علامات کی نشاندہی میں مدد دے گا جن کے لیے ماہر ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :آزاد کشمیر اور جی بی میں سست انٹرنیٹ کی اصل وجہ سامنے آگئی

انہوں نے مزید بتایا کہ اس جدید نظام کی تیاری میں تقریباً تین ماہ کا وقت لگا۔ ان کے بقول اس منصوبے کا بنیادی مقصد عوام میں جلدی امراض، بالخصوص جلد کے کینسر کے بارے میں شعور اجاگر کرنا اور بروقت طبی مشورے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

ڈاکٹر دعا خان نے واضح کیا کہ یہ چیٹ بوٹ کسی بھی صورت میں ماہر ڈاکٹر کی تشخیص یا طبی معائنے کا متبادل نہیں، بلکہ ایک معاون ٹول ہے جو لوگوں کو جلدی بیماریوں کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے اور ابتدائی رہنمائی دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

editor

Related Articles