سکیورٹی فورسز کا واشک میں کامیاب آپریشن، 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کا واشک میں کامیاب آپریشن، 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے نال میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 8 جون کو موصول ہونے والی مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ بھارتی پراکسی تنظیم ’’فتنہ الہندوستان‘‘ سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد علاقے میں موجود ہیں اور قریبی پولیس اسٹیشن اور بینکوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

ترجمان کے مطابق اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن شروع کیا اور دہشتگردوں کی نقل و حرکت کو مؤثر طریقے سے مانیٹر کیا گیا۔ کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جھڑپ کے نتیجے میں 14 دہشتگرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن بھی مکمل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور چین کے 75 سالہ مضبوط و گہرے تعلقات ہر آزمائش پر پورے اترے ہیں، عطا تارڑ

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز پرعزم ہیں اور دشمن کے ہر ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

Related Articles