پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں اختلافات ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ایک آڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے پارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشنز، ناراض اراکین کے خلاف کارروائیوں اور مبینہ دوہرے معیار پر سخت تنقید کی ہے۔
آڈیو میں سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور موجودہ وزیر اعلی سہیل آفریدی کی پالیسیوں اور پارٹی کارکنوں کے ساتھ روا رکھے گئےرویہ پر تنقید کرتے ہوے کہتے ہیں کہ جو نوٹیفکیشن آپ نے جاری کیے ہیں ان پر میں میں یہی کہوں گا کہ اس طرح کی ڈکٹیٹرشپ ٹائپ کی پالیسی نہ بنائیں یہ بالکل معقول اقدام نہیں ہے کسی پولیٹیکل پارٹی میں یہ طریقہ کار نہیں ہوتا اور اگر یہ طریقہ کار ہوتا بھی ہے تو اس میں پھر پہلے یہ دیکھا جائے کہ ہمارے صدر صاحب نے خود صوبائی صدر ہو کر میڈیا کے اوپر اپنی حکومت کے خلاف باتیں کی ہیں یہ ریکارڈ پر ہے۔
انہوں نے کہا اس اس گروپ میں شامل لوگوں نے اسمبلی کے فلوراور میڈیا کے ذریعے کابینہ پر الزامات لگائے ہیں اور وہی لوگ آج کابینہ میں ہیں۔ جنہوں نے پوری کابینہ پر الزام لگائے ہیں کرپشن کے وہ آج کابینہ میں موجود ہیں اور سب ریکارڈ پہ ہیں باتیں تو مہربانی کر کے یہ دھمکیاں، نوٹس، اس طرح کا نوٹیفکیشن نہ کریں۔ یہ کوئی طریقہ نہیں ہے۔
سابق وزیراعلیٰ نے کہا ہر بندے کی ایک عزت ہے جس بندے کے کوئی تحفظات ہیں جس طرح آپ لوگوں کے بہت ساروں کے تھے اور اس کے اوپر آپ کے ساتھ کبھی ایسا نہیں کیا گیا تو اگر کسی اور کے تحفظات ہیں تو اس کو وہ محبت کے ساتھ طریقے کے ساتھ اور عزت کے ساتھ ڈیل کریں۔ جس طرح آپ لوگوں کو کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا یہ میں آپ کو مفت میں پارٹی کی بھلائی کے لیے مشورہ دے رہا ہوں ورنہ اس طرح کی حرکتیں جو آپ نے خود کی ہیں اس کے اوپر اس طرح کے ڈکٹیٹر بن کر اگر آپ اس طرح کی باتیں کریں گے اس سے چیزیں بہتر نہیں ہوں گی چیز اور خراب ہوگی۔
آڈیو میں سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے مزید کہا پر میں نے جو باتیں کی ہیں اس کا کوئی ثبوت مانگتا ہے تو پھر میں ثبوت دے دوں گا پھر میں ثبوت پیش کروں گا میں ایک ایک بندے کے بیان سامنے لاؤں گا اسمبلی کے فلور پر بھی اور اسمبلی کے باہر بھی۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا ایران جنگ کے دوران سعودی عرب نے بڑا اعلان کر دیا
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان میں سے ایک بندہ ایسا بھی ہے جس نے پوری کیبنٹ پر الزام لگایا کہ پوری کیبنٹ کرپٹ ہے۔ اس کیبنٹ کے اندر آج کا وزیرِ اعلیٰ صاحب بھی تھے اور آج وہ خود کیبنٹ منسٹر ہے تو کسی نے نوٹس دیا اس کو؟ کسی نے پوچھ گچھ کی اس سے؟ میں نے تو نہیں کی کیونکہ میرے میں تو بڑا ظرف اور دل تھا کہ ٹھیک ہے یار کوئی بندہ بات کرتا ہے تو کر لے۔ لیکن اگر اس وقت، اس وقت اپنے اوپر، کسی اور کے نوٹس آئے ہوتے، ان کے نوٹس آئے ہوتے، ان کے نوٹس آئے اب یہ جو دہرا معیار ہے اس وقت اس میں اور اس کو برا لگے اچھا لگے ہماری بات کھلی ہے بھائی میں ہمیشہ کھلی بات کرتا ہوں۔
🚨علی امین گنڈاپور کی آڈیو لیک
“تم ناچو تو فیشن،ہم ناچیں تو مُجرا” علی امین گنڈاپور کی سہیل آفریدی کے خلاف آڈیو لیک، سہیل آفریدی کو کھری کھری سنا دیں…@AliAminKhanPTI @SohailAfridiISF pic.twitter.com/6I4oaTx05q— Azaad Urdu (@azaad_urdu) June 11, 2026

