آئی جی آزاد جموں و کشمیر نے کالعدم ایکشن کمیٹی کے ناپاک عزائم کا پردہ چاک کر دیا

آئی جی آزاد جموں و کشمیر  نے کالعدم ایکشن کمیٹی کے ناپاک عزائم کا پردہ چاک کر دیا

آئی جی آزاد جموں و کشمیر کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے کالعدم ایکشن کمیٹی کے ناپاک عزائم اور مظالم کا پردہ چاک کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق یوم شہدائے پولیس کے موقع پر مظفرآباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی آزاد جموں و کشمیر نے کالعدم تنظیم کے مبینہ امن پسند کارندوں کی اصلیت اور ان کی ریاست مخالف سرگرمیوں سے متعلق حقائق سے آگاہ کیا ۔

عاقب شہید کی شہادت اور اہلخانہ سے ناروابدسلوکی کا انکشاف

ان کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیم کے نام نہاد امن پسند کارندوں نے عاقب شہید کی لاش وصول کرنے کیلئے موجود اہلخانہ کو اغواء کیا، باہر بیٹھ کر کشمیر پولیس کو گالیاں دینے والے کالعدم تنظیم کی حقیقت عاقب شہید کے والد سے پوچھیں۔

یہ بھی پڑھیں :کالعدم ایکشن کمیٹی کا بزدلانہ اقدام ، خواتین اور بچوں کو بطور ڈھال استعمال کرنا شروع کر دیا

آئی جی آزاد کشمیر نے کہا کہ شرپسند ٹولے نے شہید کے اہل خانہ کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا اور غیر اخلاقی ویڈیوز بنائیں ، عاقب شہید نے ایمبولینس میں جام شہادت نوش کیا اور کالعدم کمیٹی نے شہید کی لاش کو چار دن تک روک کے رکھا۔

آئی جی آزاد کشمیر نے پروپیگنڈا کرنے والوں کو آئینہ دکھا دیا

آئی جی آزاد کشمیرلیاقت ملک  نے استفسار کیا کہ زمینی حقائق جانے بغیر پروپیگنڈا کرنے والوں سے سوال ہے کہ بتائیں سینہ چاک کر کے زندہ جلانے والا ظالم تھا یا ملک کا تحفظ کرنے والا؟  انہوں نے کہا کہ پولیس والے گولیاں لگنے سے زخمی ہو جائیں تو بھی ظالم اور گولیاں مارنے والے مظلوم، یہ کون سا انصاف ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کالعدم ایکشن کمیٹی کے 5 افراد گرفتار ، کتنا اسلحہ موجود ہے؟ملزمان نے پس پردہ عزائم اور حقائق بتادیے

کالعدم ایکشن کمیٹی کا ریاست مخالف کر کے آزاد جموں و کشمیر میں انتشار پھیلانے کی مذموم سازش ناکام ہو چکی ہے۔

editor

Related Articles