اداکار نامیر خان کے گھر سے افسوسناک خبر آگئی

اداکار نامیر خان کے گھر سے افسوسناک خبر آگئی

پاکستانی اداکار نامیر خان کے گھر میں غم کی فضا ہے، ان کے کمسن بھتیجے فارس کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد مداحوں نے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

نامیر خان، جو ڈراموں میں، قرضِ جاں اور ایک اور پاکیزہ میں اپنی اداکاری سے ناظرین کی توجہ حاصل کر چکے ہیں، نے انسٹاگرام پر اپنے بھتیجے فارس کے ساتھ ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے اس المناک خبر سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں :لندن تقریب میں ماہرہ خان کا ذہنی صحت پر اہم بیان سامنے آگیا

اداکار نے اپنے پیغام میں ننھے فارس کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ تاہم بعد ازاں انہوں نے یہ پوسٹ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ہٹا دی۔ دوسری جانب نامیر خان کے بھائی سمیر نواز خان نے بھی سوشل میڈیا پر بیٹے کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہر چیز اللہ تعالیٰ کی امانت ہے اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔

خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور شوبز شخصیات کی جانب سے نامیر خان اور ان کے اہل خانہ کے لیے دعاؤں اور تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

editor

Related Articles