آئندہ مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے دائرہ کار میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت مستحق خاندانوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔
دستاویز کے مطابق بی آئی ایس پی کے تحت مستحق خاندانوں کی تعداد 10 ملین سے بڑھا کر 10.2 ملین کرنے کی منظوری دی گئی ہے، جس کے نتیجے میں مزید خاندانوں کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔
حکام کے مطابق بی آئی ایس پی کفالت پروگرام کی کوریج میں اضافہ کیا جا رہا ہے، جبکہ ہنرمند پروگرام کو بھی مزید وسعت دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ لرننگ پروگرام کو بھی شامل کرنے اور پروگرام پر عملدرآمد کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بجٹ دستاویز کے مطابق وزیراعظم روزگار اسکیم کے تحت 36 ہزار 676 گھرانوں کو مدد فراہم کی جائے گی، جبکہ 51 ہزار 185 افراد کو مختلف ہنر سکھانے کے منصوبے بھی اس پیکج کا حصہ ہوں گے۔