ہونڈا نے CD 70 کا نیا 2027 ماڈل متعارف کرا دیا

ہونڈا نے CD 70 کا نیا 2027 ماڈل متعارف کرا دیا

پاکستان میں موٹر سائیکل بنانے والی معروف کمپنی اٹلس ہونڈا نے اپنی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی موٹرسائیکل ہونڈا CD 70 کا نیا 2027 ماڈل باضابطہ طور پر متعارف کرا دیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ نئے ماڈل میں صارفین کی ضروریات ایندھن کی بچت اور روزمرہ استعمال کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف خصوصیات برقرار رکھی گئی ہیں، جبکہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی قیمتوں میں کمی کی خبروں کی بھی وضاحت کر دی گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق ہونڈا CD 70 کا نیا ماڈل سرخ، سیاہ اور نیلے رنگوں میں دستیاب ہوگا۔ موٹر سائیکل میں 4 اسٹروک OHC ایئر کولڈ انجن 4 اسپیڈ گیئر باکس اور 8.5 لیٹر گنجائش کا فیول ٹینک دیا گیا ہے۔ یہ خصوصیات نہ صرف بہتر فیول ایوریج فراہم کرتی ہیں بلکہ روزمرہ سفر کو زیادہ آرام دہ، محفوظ اور قابل اعتماد بھی بناتی ہیں۔

اٹلس ہونڈا کا کہنا ہے کہ CD 70 گزشتہ کئی دہائیوں سے پاکستان کی سب سے مقبول موٹرسائیکلوں میں شمار ہوتی ہے اور اس کی مضبوطی کم دیکھ بھال کے اخراجات اور بہترین فیول ایوریج کی وجہ سے صارفین کی بڑی تعداد اسے ترجیح دیتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کمپنی ہر سال معمولی بہتری اور نئے گرافکس کے ساتھ اس کا نیا ماڈل متعارف کراتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آج پاکستان میں پیٹرول کتنا سستا ہوگا، بڑی خبر آ گئی

دوسری جانب گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ اٹلس ہونڈا نے اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی ہے تاہم کمپنی نے ان خبروں کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

کمپنی حکام نے واضح کیا ہے کہ موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے کوئی باضابطہ فیصلہ یا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ہونڈا CD 70 کے نئے 2026 ماڈل کی ایکس فیکٹری قیمت بدستور ایک لاکھ 59 ہزار 900 روپے مقرر ہے اور یہی قیمت پورے ملک میں نافذ العمل ہے۔

کمپنی نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ قیمتوں یا نئی اسکیموں سے متعلق معلومات صرف کمپنی کی سرکاری ویب سائٹ، مجاز ڈیلرز یا آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے حاصل کریں اور غیر مصدقہ خبروں یا افواہوں پر یقین نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:اب مہنگا موبائل پیکج لینے کی ضرورت نہیں، PTA نے آسان حل بتا دیا

ماہرین کے مطابق پاکستان میں موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں کمی کا انحصار خام مال کی درآمدی لاگت ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر ٹیکسوں اور پیداواری اخراجات پر ہوتا ہے۔ اس لیے مستقبل میں قیمتوں میں کسی بھی تبدیلی کا اعلان صرف کمپنی کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن کے ذریعے ہی کیا جائے گا۔

Qaisar Mirza
editor

Related Articles