پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک روز اضافے کے بعد دوبارہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس سے زیورات خریدنے کے خواہشمند افراد کو وقتی ریلیف ملا ہے جبکہ چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 27 ہزار 936 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 428 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 66 ہزار 886 روپے تک آ گئی ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی 60 روپے مہنگی ہو کر 6 ہزار 351 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی جہاں فی اونس سونا 5 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 55 ڈالر پر آ گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ امریکی ڈالر کی قدر، شرح سود اور عالمی معاشی صورتحال مقامی مارکیٹ پر براہ راست اثر انداز ہوتی ہے۔
ان کے مطابق اگر عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں مزید کمی کا رجحان برقرار رہا تو پاکستان میں بھی آئندہ دنوں میں مزید کمی کا امکان موجود ہے، تاہم حتمی صورتحال کا انحصار عالمی مارکیٹ کی سمت اور مقامی طلب پر ہوگا۔