وفاقی حکومت نے بجٹ 2026-27 میں تنخواہ دار طبقے کے لیے انکم ٹیکس میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت مختلف آمدنی کی سطح رکھنے والے ملازمین کو وسیع ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔
ٹیکس ریلیف کے تحت ماہانہ 50 ہزار روپے تنخواہ پر مکمل چھوٹ دی گئی ہے، جبکہ ایک لاکھ روپے ماہانہ کمانے والے افراد کا ٹیکس 2,500 روپے سے کم کر کے 500 روپے کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماہانہ ڈیڑھ لاکھ روپے تنخواہ پر ٹیکس 10 ہزار روپے سے کم ہو کر 6 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔
ماہانہ 2 لاکھ روپے آمدن پر ٹیکس 19,167 روپے سے کم ہو کر 13,500 روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ 2 لاکھ 25 ہزار روپے پر ٹیکس 25,417 روپے سے کم ہو کر 19,250 روپے ہو گیا ہے۔
2 لاکھ 50 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پر ٹیکس 31,667 روپے سے کم ہو کر 25 ہزار روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ 3 لاکھ روپے پر ٹیکس 45,833 روپے سے کم ہو کر 38,833 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
ساڑھے 3 لاکھ روپے آمدن پر ٹیکس 61,250 روپے سے کم ہو کر 54,250 روپے کر دیا گیا ہے۔ 4 لاکھ روپے تنخواہ پر ٹیکس 78,750 روپے سے کم ہو کر 71,750 روپے کر دیا گیا ہے۔
5 لاکھ روپے تنخواہ پر ٹیکس 1,13,750 روپے سے کم ہو کر 1,06,750 روپے ہو گیا ہے، جبکہ ساڑھے 5 لاکھ روپے آمدن پر ٹیکس 1,31,250 روپے سے کم ہو کر 1,24,250 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
6 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر ٹیکس 1,48,000 روپے سے کم ہو کر 1,41,000 روپے کر دیا گیا ہے۔ 8 لاکھ روپے آمدن پر ٹیکس 2,18,000 روپے سے کم ہو کر 2,11,000 روپے کر دیا گیا ہے۔
10 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر ٹیکس 3,17,000 روپے سے کم ہو کر 3,07,000 روپے کر دیا گیا ہے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد تنخواہ دار طبقے کو مہنگائی کے موجودہ تناظر میں مالی ریلیف فراہم کرنا ہے۔