بجٹ 27-2026 ، تعلیم کے شعبے کیلیے حکومت کا بڑا فیصلہ

بجٹ 27-2026 ، تعلیم کے شعبے کیلیے حکومت کا بڑا فیصلہ

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں تعلیم، نوجوانوں کی مہارتوں، انتظامی اصلاحات اور مختلف علاقوں کی ترقی کے لیے اہم مالی رقوم مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران بتایا کہ دانش اسکولز نیٹ ورک کے لیے تقریباً 22 ارب روپے رکھے جا رہے ہیں تاکہ ملک بھر میں معیاری تعلیمی سہولیات کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

اسی طرح وزیرِ اعظم یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت نیوٹیک کے لیے 7.9 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر روزگار کے مواقع بڑھانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :وفاقی بجٹ 2026-27 ، حجم 18 ہزار 771 ارب روپے مقرر،ملازمین کی تنخواہوں ، پنشن میں اضافہ

بجٹ میں سول سروسز، انصاف، پولیس اور ڈیجیٹل گورننس میں اصلاحات کے لیے 13 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں تاکہ حکومتی نظام کو زیادہ مؤثر اور جدید بنایا جا سکے۔

علاقائی ترقی کے حوالے سے آزاد کشمیر کے لیے 45 ارب روپے، گلگت بلتستان کے لیے 44 ارب روپے اور خیبر پختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کے لیے 56 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ تجویز کیا گیا ہے، اس کے علاوہ وزیرِ اعظم خصوصی پیکج کے تحت آزاد کشمیر کو 5 ارب اور گلگت بلتستان کو 4 ارب روپے اضافی دیے جائیں گے۔

حکومت کے مطابق ان اقدامات کا مقصد تعلیمی معیار بہتر بنانا، نوجوانوں کو روزگار کے قابل بنانا، ادارہ جاتی اصلاحات کو فروغ دینا اور ملک کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی فرق کو کم کرنا ہے۔

editor

Related Articles