اسحاق ڈاربرطانیہ پہنچ گئے، ایڈ ملی بینڈ سمیت اہم حکام سے ملاقاتیں ہوں گی

اسحاق ڈاربرطانیہ پہنچ گئے، ایڈ ملی بینڈ سمیت اہم حکام سے ملاقاتیں ہوں گی

ائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار برطانیہ کے سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے،ان کا دورہ 24 سے 28 اگست 2026 تک جاری رہے گا،لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ٹیپو عثمان نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔

دورے کے دوران اسحاق ڈار برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ اور دفتر خارجہ و دولتِ مشترکہ کے پاکستان کے لیے وزیر مملکت اسٹیفن ڈوٹی سمیت برطانوی حکومت کے دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے،ملاقاتوں میں پاکستان اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی و عالمی معاملات پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں :اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ،خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال

بحری سکیورٹی پر بات

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن (IMO) کے سیکریٹری جنرل آرسینیو ڈومنگیز سے بھی ملاقات کریں گے،ملاقات میں علاقائی بحری سکیورٹی اور سمندری معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دولتِ مشترکہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

اسحاق ڈار دولتِ مشترکہ کی سیکریٹری جنرل شرلی آیورکور بوچوے سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں دولتِ مشترکہ سے متعلق امور اور باہمی تعاون کے معاملات زیر بحث آنے کا امکان ہے۔

نائب وزیراعظم کا دورہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سفارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ علاقائی سلامتی اور بین الاقوامی تعاون کے حوالے سے بھی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles