قطری شاہی خاندان کے رکن کی یوسف رضا گیلانی سے ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

قطری شاہی خاندان کے رکن کی یوسف رضا گیلانی سے ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے قطر کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی، جس کی قیادت قطری کاروباری شخصیت اور شاہی خاندان کے سینئر رکن شیخ نایف بن عید آل ثانی نے کی  ملاقات میں پاکستان اور قطر کے دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سید یوسف رضا گیلانی نے قطری وفد کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور قطر کے تعلقات مشترکہ تاریخ، ثقافت، مذہب اور باہمی مفادات پر مبنی ہیں، انہوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تجارت، سرمایہ کاری اور سماجی و سیاسی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

سرمایہ کاری کی دعوت

چیئرمین سینیٹ نے قطری سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاحت، زراعت، توانائی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

عالمی امن پر گفتگو

یوسف رضا گیلانی نے وفد کو اسلام آباد میں ہونے والی بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس سے بھی آگاہ کیا، جس کا موضوع امن، سلامتی اور ترقی ہے، انہوں نے عالمی اور علاقائی سطح پر امن، مکالمے اور مسلم ممالک کے درمیان اتحاد کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو اجاگر کیا۔

قطری وفد کی دلچسپی

شیخ نایف بن عید آل ثانی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور تجارت و سرمایہ کاری کے ذریعے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے قطر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے مزید سہولیات اور تعاون کی ضرورت پر بھی بات کی، جبکہ مکہ معاہدے کو خطے میں امن، استحکام اور مسلم دنیا کے اتحاد کے لیے اہم قرار دیا،ملاقات میں پاکستان اور قطر کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات تلاش کرنے اور باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

editor

Related Articles