وفاق سے لڑائی کا انجام صرف تباہی، گورنر راج کا تحفہ معاشی بحالی، پشاور اور لاہور کے درمیان طویل عرصے سے معطل تاریخی فضائی سروس کا باضابطہ افتتاح

وفاق سے لڑائی کا انجام صرف تباہی، گورنر راج کا تحفہ معاشی بحالی، پشاور اور لاہور کے درمیان طویل عرصے سے معطل تاریخی فضائی سروس کا باضابطہ افتتاح

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ساؤتھ ایئرویز کی پشاور سے لاہور کے لیے فضائی سروس کا باضابطہ افتتاح کردیا۔ گورنر نے ساؤتھ ایئرویز کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یوم اقبال کے موقع پر علامہ محمد اقبال کے شہر لاہور کے لیے پشاور سے فضائی سروس کا آغاز خوش آئند اور اہم سنگ میل ہے، اس اقدام سے عوام اور کاروباری برادری کو سفری سہولیات میسر آئیں گی اور قیمتی وقت کی بچت ہوگی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ساؤتھ ایئرویز نے یوم اقبال کے موقع پر پشاور تا لاہور فضائی سروس شروع کرکے ایک اور اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔ پشاور سے لاہور بذریعہ سڑک سفر میں تقریباً چھ گھنٹے لگتے ہیں، تاہم فضائی سروس کے آغاز سے مسافروں کو کم وقت میں اپنی منزل تک پہنچنے کی سہولت حاصل ہوگی۔ اس سے نہ صرف عام مسافروں بلکہ کاروباری برادری کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ عوام اور کاروباری طبقے کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے پشاور سے کوئٹہ کے درمیان بھی فضائی سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔ فضائی رابطوں میں اضافے سے مختلف شہروں کے درمیان آمدورفت آسان ہوگی، کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور عوام کو سفر کے لیے مزید سہولیات میسر آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی کی بلیک میلنگ کا غبارہ پھٹ گیا، مظفرآباد ڈویژن میں پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن کی کال بری طرح ناکام،دوکانیں، مارکیٹیں کھلی رہیں

فیصل کریم کنڈی نے اعلان کیا کہ بہت جلد ساؤتھ ایئرویز کی جانب سے چترال اور گلگت بلتستان کے لیے بھی فضائی سروسز شروع کی جائیں گی۔ ان علاقوں کے لیے فضائی رابطوں کا قیام سیاحت، تجارت اور مقامی آبادی کے لیے سفری سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کے لیے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کی جائیں اور خیبر پختونخوا کو ترقی، خوشحالی اور بہتر سفری رابطوں کے حوالے سے آگے لے جایا جائے۔ ہم بدلتا، نکھرتا اور مضبوط خیبر پختونخوا کے وژن کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں اور اس مقصد کے لیے نجی شعبے کے تعاون کو بھی اہمیت دی جا رہی ہے۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے ساؤتھ ایئرویز کی انتظامیہ کو یقین دہانی کرائی کہ انہیں مکمل سپورٹ حاصل رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ فضائی رابطوں میں اضافے اور عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے ایسے اقدامات کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یوم اقبال کے موقع پر لاہور کے لیے پشاور سے فضائی سروس کا آغاز خصوصی اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ لاہور شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا شہر ہے۔ اس موقع پر نئی فضائی سروس کا افتتاح ایک خوش آئند پیش رفت ہے، جس سے دونوں شہروں کے درمیان رابطوں کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

Qaisar Mirza
editor

Related Articles