جی ٹی اے 6 کے دیوانے پائلٹ نے آسمان کو کینوس بنا لیا

جی ٹی اے 6 کے دیوانے پائلٹ نے آسمان کو کینوس بنا لیا

امریکا میں ایک پائلٹ نے اپنے طیارے کے ذریعے آسمان پر مقبول ویڈیو گیم ’گرینڈ تھیفٹ آٹو 6‘ (جی ٹی اے 6) کی ایک بڑی تصویر بنا کر سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا۔

بینجمن میک ڈینیئل نامی یہ پائلٹ سوشل میڈیا پر ’دی پائلٹ پکاسو‘ کے نام سے مشہور ہیں۔ انہوں نے اپنی اس منفرد کاوش کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیں۔

بینجمن نے سیسنا اسکائی لین آر جی طیارے میں پرواز کرتے ہوئے پہلے سے طے شدہ راستے پر سفر کیا اور آسمان پر گیم کا ایک بڑا خاکہ تیار کیا۔ اس فضائی تصویر میں گیم کا لوگو، ہیلی کاپٹر، مگرمچھ، کھجور کے درخت، اسپورٹس کار اور ایک خاتون کی شبیہ بھی شامل تھی۔

یہ بھی پڑھیں:چاند پر اترنے کے لیے انسان کی مدد ختم؟ ناسا نے نیا نظام تیار کرلیا

میڈیا رپورٹ کے مطابق پائلٹ نے امریکی ریاست آرکنساس کے بینٹن ویل ایئرپورٹ سے صبح 11 بج کر 29 منٹ پر پرواز شروع کی اور 8 گھنٹے 8 منٹ بعد واپس پہنچے۔

بینجمن نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اس تصویر کو بنانے میں انہیں 8 گھنٹے لگے، لیکن وہ اس لمحے کا گزشتہ 11 سال سے انتظار کر رہے تھے۔ ان کی اس منفرد تخلیق کو سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

editor

Related Articles