امریکا ایران معاہدہ طے پانے کے بعد امریکی صدر اور نتین یاہو کے مابین رابطہ، ردعمل کیا رہا؟

امریکا ایران معاہدہ طے پانے کے بعد امریکی صدر اور نتین یاہو کے مابین رابطہ، ردعمل کیا رہا؟

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں ایران سے متعلق جاری سفارتی پیش رفت اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے حوالے سے ہونے والی تازہ پیش رفت سے آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی مجموعی صورتحال علاقائی سلامتی اور ایران سے متعلق پالیسی امور پر بھی گفتگو کی۔

ذرائع کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے واضح کیا ہے کہ ایران سے متعلق کسی بھی ممکنہ معاہدے میں اسرائیل فریق نہیں ہوگا اور اسرائیل اپنی قومی سلامتی سے متعلق فیصلے خود کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اپنے دفاع اور سیکیورٹی کے معاملات پر کسی بیرونی فیصلے کا پابند نہیں ہو سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا ایران معاہدہ طے پانے کے دن امریکی طیارہ گر کر تباہ

 نیتن یاہو اور ٹرمپ کے درمیان ہونے والا یہ رابطہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ایران سے متعلق ممکنہ پیش رفت پر امریکا اپنے قریبی اتحادی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش کر رہا ہے۔ تاہم اسرائیل کی جانب سے ایران کے معاملے پر محتاط اور سخت مؤقف برقرار رکھا گیا ہے۔

 امریکا اور ایران کے درمیان نئے معاہدے کو حتمی شکل ملنے کے اثرات نہ صرف مشرق وسطیٰ کی سیاسی صورتحال بلکہ عالمی توانائی منڈیوں اور علاقائی سیکیورٹی پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس پیش رفت پر دنیا بھر کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔

editor

Related Articles