کوا بھی دوستی نبھاتا ہے؟ حیران کن واقعہ سامنے آگیا

کوا بھی دوستی نبھاتا ہے؟ حیران کن واقعہ سامنے آگیا

امریکا کے شہر سیئٹل میں ایک کم عمر بچی گابی مان نے صرف 4 سال کی عمر میں اپنے گھر کے باہر آنے والے کوّوں کو خوراک دینا شروع کی۔

کچھ عرصے بعد انہی کوّوں نے اس احسان کا ایک حیران کن انداز میں جواب دینا شروع کر دیا۔ وہ بچی کے خالی فیڈنگ ٹرے پر چھوٹی چھوٹی چیزیں لا کر رکھنے لگے، جن میں بالیاں، چمکدار پتھر، بٹن، موتیاں اور دھات کا ایک چھوٹا ٹکڑا بھی شامل تھا جس پر ’’بیسٹ‘‘ لکھا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :تقریباً 2صدیوں سے زندہ جوناتھن کچھوے کا ایک اور اعزاز

تحقیق کرنے والے ماہرین کے مطابق امریکا کے مختلف علاقوں میں ایسے رویے دیکھے گئے ہیں، جہاں انسانوں سے مسلسل خوراک حاصل کرنے والے کوّے بدلے میں چھوٹی چمکدار چیزیں لاتے ہیں۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ کوّے انتہائی ذہین پرندے ہیں اور وہ تعلقات کو یاد رکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کا یہ رویہ باہمی تعاون اور تعلق مضبوط کرنے کے عمل سے ملتا جلتا ہے، جیسے وہ اپنے جھنڈ کے دوسرے پرندوں کے ساتھ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :چھوٹے سے پرندے کی آنکھ میں قدرت کی بڑی ٹیکنالوجی دریافت

قدرت کی یہ مثال ظاہر کرتی ہے کہ کوّے صرف ذہین ہی نہیں بلکہ جذباتی تعلق قائم کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ اگر آپ کسی کوّے کے ساتھ وقت اور اعتماد کا رشتہ بنائیں تو ممکن ہے وہ اپنے انداز میں آپ کو یاد رکھے۔

editor

Related Articles