پنجاب بھر میں جاری شدید گرمی اور غیر معمولی موسمی حالات کے پیش نظر پنجاب حکومت نے نان فارمل تعلیمی اداروں کی موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق نان فارمل تعلیمی ادارے اب 30 جون 2026 تک بند رہیں گے۔
یہ ہدایات پنجاب بھر میں قائم نان فارمل بیسک ایجوکیشن اسکولز، نان فارمل ایجوکیشن اسکولز اور جی پی ای تعلیم پروگرام کے تحت چلنے والے تمام اداروں پر لاگو ہوں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ صوبے میں جاری موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، جبکہ یہ اقدام متعلقہ منصوبوں کے فریم ورک میں موجود شقوں کے مطابق بھی اٹھایا گیا ہے۔
حکام نے تمام متعلقہ محکموں اور اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ نظرثانی شدہ شیڈول پر بغیر کسی استثنا کے سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔
حکام کے مطابق تعطیلات میں توسیع کا مقصد شدید گرمی کی لہر کے دوران طلبہ، اساتذہ اور دیگر عملے کی حفاظت اور ان کی مجموعی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہے، کیونکہ صوبے کے مختلف علاقوں میں ہیٹ ویو کے اثرات بدستور جاری ہیں۔