18 سال سے کم نوجوان ‘ ڈرائیونگ پرمٹ’ کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

18 سال سے کم نوجوان ‘ ڈرائیونگ پرمٹ’ کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

لاہور: 16 سال سے زائد عمر کے نوجوانوں کے لیے جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ کی فیس اور شرائط سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خصوصی وژن کے تحت نوجوانوں کے لیے ایک بڑا اور اہم اقدام اٹھایا گیا ہے، جس کے تحت اب صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں نوجوانوں کو موٹرسائیکل چلانے کے لیے 18 سال کی عمر تک پہنچنے کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

حکومت نے 16 سے 18 سال کے نوجوانوں کے لیے قانونی طور پر جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ کی سہولت فراہم کر دی ہے۔

اس نئے فیصلے کے تحت 16 سے 18 سال تک کی عمر کے نوجوان مقررہ قانونی شرائط پوری کرنے کے بعد سڑکوں پر موٹرسائیکل چلانے کے مجاز ہوں گے۔

چیف ٹریفک آفیسر لاہور نے بتایا کہ جووینائل پرمٹ کے لیے عمر کے لحاظ سے فیس مقرر کی گئی ہے۔ 16 سے 17 سال کی عمر کے نوجوانوں کے لیے پرمٹ فیس ایک ہزار روپے جبکہ 17 سے 18 سال کی عمر کے نوجوانوں کے لیے فیس 500 روپے رکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے مجموعی طور پر 5ہزار131 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا،تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ

سی ٹی او لاہور نے واضح کیا ہے کہ نوجوانوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے رفتار پر سخت پابندی عائد ہوگی اور پرمٹ ہولڈرز موٹرسائیکل کو 60 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ رفتار پر نہیں چلا سکیں گے۔

ٹریفک پولیس حکام کے مطابق کم عمر ڈرائیورز کی حفاظت اور قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے والدین یا قانونی سرپرست کی اجازت کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

سی ٹی او لاہور نے ہدایت کی ہے کہ پرمٹ حاصل کرنے کے لیے آنے والے نوجوان اپنے والدین یا قانونی سرپرست کو لازمی ساتھ لائیں۔

اس کے علاوہ والدین یا سرپرست کو اپنے شناختی کارڈ کی کاپی اور نوجوان کی ایک عدد پاسپورٹ سائز تصویر بھی ساتھ لانا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری ، ایشیاء کے جدید ترین آئی ہسپتال کی تعمیر کا آغاز

Related Articles