فیفا ورلڈ کپ ، بیلجیئم اور ایران کامیچ برابر،کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی

فیفا ورلڈ کپ ، بیلجیئم اور ایران کامیچ برابر،کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی

فیفا ورلڈکپ 2026 کے گروپ جی میں بیلجیئم اور ایران کے درمیان کھیلا جانے والا دلچسپ مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا جس کے بعد دونوں ٹیموں نے ایک ایک پوائنٹ حاصل کر لیا۔ سخت مقابلے میں دونوں جانب کے گول کیپرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کئی یقینی گول بچا کر اپنی ٹیموں کو شکست سے محفوظ رکھا۔

لاس اینجلس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ایران اور بیلجیئم کی ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا تاہم مقررہ وقت تک کوئی بھی ٹیم گیند کو جال تک پہنچانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ پہلے ہاف میں ایران کو برتری حاصل کرنے کا بہترین موقع ملا جب 28ویں منٹ میں فری کک کے ذریعے گیند بیلجیئم کے گول میں داخل ہوئی لیکن ریفری نے ایران کے کھلاڑی کو آف سائیڈ قرار دیتے ہوئے گول مسترد کر دیا۔

میچ کے دوران ایرانی دفاعی کھلاڑیوں اور گول کیپر علی رضا نے شاندار مزاحمت کی۔ خاص طور پر دوسرے ہاف میں علی رضا نے ایک خطرناک حملہ روک کر اپنی ٹیم کو یقینی گول سے بچایا –

 یہ بھی پڑھیں :فیفا ورلڈ کپ 2026، ترکیہ کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر

دوسری جانب بیلجیئم کے تجربہ کار گول کیپر کورٹوا نے بھی کئی اہم مواقع پر شاندار گول کیپنگ کا مظاہرہ کیا اور ایران کے حملوں کو ناکام بنایا۔ دونوں ٹیموں کی دفاعی حکمت عملی اور گول کیپرز کی بہترین کارکردگی کے باعث میچ بغیر کسی گول کے اختتام پذیر ہوا۔

میچ کے دوسرے ہاف میں بیلجیئم کے ایک کھلاڑی کو خطرناک فاؤل پر ریڈ کارڈ دکھایا گیا جس کے بعد بیلجیئم نے آخری وقت تک دس کھلاڑیوں کے ساتھ مقابلہ جاری رکھا۔

اس ڈرا کے بعد بیلجیئم اور ایران دونوں کے دو، دو میچز میں دو، دو پوائنٹس ہو گئے ہیں اور گروپ جی میں اگلے مرحلے تک رسائی کے لیے مقابلہ مزید دلچسپ ہو گیا ہے۔

editor

Related Articles